رو رہا تھا گود میں اماں کی اک طفل حسیں

رو رہا تھا گود میں اماں کی اک طفل حسیں
اس طرح پلکوں پہ آنسو ہو رہے تھے بے قرار
جیسے دیوالی کی شب ہلکی ہوا کے سامنے
گاؤں کی نیچی منڈیروں پر چراغوں کی قطار