رندوں میں نہیں کوئی رقابت ساقی

رندوں میں نہیں کوئی رقابت ساقی
ضد ہے کہ پئیں گے باجماعت ساقی
کیا ظلم ہے محتسب کے بہکانے پر
اس کو بھی سمجھ گیا سیاست ساقی