ریشۂ گل کو رگ سنگ بنانے والو

ریشۂ گل کو رگ سنگ بنانے والو
بوئے گل سنگ سے ٹپکے گی شرارے بن کر
تم کو معلوم تو ہوگا کہ اجالا دن کا
سینۂ شب میں دھڑکتا ہے ستارے بن کر