ریسرچ

ایک آدمی مینڈک پر تجربہ کر رہا تھا۔ اس نے مینڈک کو میز پر رکھا اور اس کے قریب جاکر تالی بجائی۔ مینڈک زور سے اچھلا۔ اس نے مینڈک کی ایک ٹانگ کاٹ دی۔ پھر اس کے قریب جاکر تالی بجائی۔ مینڈک ذرا سا اچھا اور گر پڑا۔ اب اس نے مینڈک کی دوسری ٹانگ بھی کاٹ دی اور قریب جاکر تالی بجائی۔ اس بار مینڈک ذرا سا بھی نہ اچھلا اس آدمی نے یہ تجربہ اپنی نوٹ بک میں یوں لکھا کہ ’’اگر مینڈک کی دونوں ٹانگیں کاٹ دی جائیں تو وہ بہرہ ہوجاتا ہے۔