ریگستان کی دوپہر
یہاں تو نہ پیڑ ہے نہ سایہ
نہ گھر ہے نہ گھر میں رہنے والے
نہ زندگی ہے نہ کوئی ہلچل
یہاں تو تا حد نظر
دھوپ ہی دھوپ ہے
ریت ہی ریت ہے
دھوپ ہی دھوپ ہے
تن کو جھلساتی دھوپ
آگ برساتی دھوپ
دھول اڑاتی دھوپ
ریت اڑاتی ایک دم پرائی دھوپ