رکھتی ہے جو خوش چاہ تمہاری ہم کو

رکھتی ہے جو خوش چاہ تمہاری ہم کو
اور کرتی ہے شاد باری باری ہم کو
کچھ دیر جو کہ تھی ہم نے دل دیتے وقت
اب تک ہے اسی کی سرشاری ہم کو