رکھشا بندھن کی صبح رس کی پتلی

رکھشا بندھن کی صبح رس کی پتلی
چھائی ہے گھٹا گگن پہ ہلکی ہلکی
بجلی کی طرح لچک رہے ہیں لچھے
بھائی کے ہے باندھی چمکتی راکھی