راجہ محمود آباد کی نصیحت اور مجاز کا جواب

ایک بار راجہ محمود آباد نے مجاز کو نصیحت کرتے ہوئے بڑ ے پیارسے سمجھایا۔
’’دیکھو میاں!اگر تم شراب پینا چھوڑدو‘ تو میں تمہارے گزارے کے لیے چار سو روپے ماہوار وظیفہ مقرر کردوں گا۔‘‘
مجاز نے بڑے ادب سے جواب دیا۔
’’مگر راجہ صاحب! یہ تو سوچیے کہ اگر میں شراب ہی پینا چھوڑ دوں تو پھر چار سو روپوں کا کیا کروں گا؟‘‘