Week of Blessings: میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے 20 منتخب نعتیہ اشعار
ربیع الاول کے موقع پر سوشل میڈیا (فیس بک،ٹویٹر،انسٹاگرام وغیرہ) پر پوسٹ /تحریر کے لیے منتخب اشعار پیشِ خدمت ہیں۔
وہ حق کی ،صداقت کی تصویر تھےوہ انساں کے خوابوں کی تعبیر تھے
مہ و مہر و انجم کا مسکن ہے یہ
ادب سے، پیمبر کا مدفن ہے یہ
(جاوید احمد غامدی)1. واحسن منک لم تر قط عینی
واجمل منک لم تلد النساء
خلقت مبرء ا من کل عیب
کانک قد خلقت کما تشاء
(حضرت حسان بن ثابت رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ)سیرت کی 10 کتب جو آپ کو ضرور پڑھنی چاہیں۔۔۔ان کتب کا تعارف جاننے کے لیے یہاں کلک کیجیے
2. نُورِ سرکارﷺ نے ظلمت کا بھرم توڑ دیا
کفر کافور ہوا شِرک نے دَم توڑ دیا
دستِ قدرت! ترے اِس حسنِ نگارش پہ نثار
نام وہ لوح پر لکّھا کہ قلم توڑ دیا
(پیر سید نصیر الدین نصیر)
3. رسائی کا قرینہ آنکھ میں ہے
زہے قسمت مدینہ آنکھ میں ہے
(یاسمین حمید)
4. اشارے کر رہی ہے اے صبا کیا ؟
بلاتے ہیں مجھے شاہ ہدیٰ کیا
ترے قدموں کی آہٹ سن رہا ہوں
مرا دل بن گیا غارِ حرا کیا
در سرکار سے بڑھ کر بھی کچھ ہے
پلٹ کر سوئے دنیا دیکھنا کیا
(سید محمد نور الحسن نور)
5. یہ عالمین کی ترتیب ہی الٹ جائے
نکالا جائے مدینہ اگر مدینوں سے
(کاظم حسین کاظم)
6. فاصلے کی نہیں قائل ہے محبت میری
ساتھیو ہے مرے دل میں ہی مدینہ میرا
(راحت حسین)
7. خوش خصال و خوش خیال و خوش خبر، خیرالبشرﷺ
خوش نژاد و خوش نہاد و خوش نظر، خیرالبشرﷺ
دل نواز و دل پذیر و دل نشین و دل کشا
چارہ ساز و چارہ کار و چارہ گر، خیرالبشرﷺ
سر بہ سر مہر و مروت، سر بہ سر صدق و صفا
سر بہ سر لطف و عنایت، سر بہ سر خیرالبشرﷺ
(حفیظ تائب)
8. سیدِ انس و جاں کا کرم ہوگیا
دور سر سے میرے بارِ غم ہوگیا
وہ تبسم فشاں لب جو یاد آگئے
مندمل زخمِ تیغِ الم ہوگیا
(حفیظ تائب)
9. مرا وجود مدینہ شمار ہوتا ہے
میں جب بھی دل سے دہن کو درود سونپتا ہوں
(کاظم حسین کاظم)
10. کہاں خاک مدینہ اور کہاں خاکستر دل
کہاں کا پھول تھا لیکن کہاں پر آ کھلا ہے
(ظفر اقبال)
11. نہاں تھی محبت عیاں ہورہی ہے
مری دھڑکنوں میں اذاں ہورہی ہے
پکار ے ہے د ھڑکن محمد ؐ محمدؐ
حدیثِ محبت بیاں ہورہی ہے
(شہناز مزمل)
12. خیرہ نہ کر سکا مجھے جلوۂ دانش فرنگ
سرمہ ہے میری آنکھ کا خاک مدینہ و نجف
(علامہ اقبال)
13. خدا کی رضا چاہتے ہیں دو عالم
خدا چاہتا ہے رضائے محمدﷺ
(احمد رضا خان بریلوی)
14. سوچتا رہتا تھا میں کیسے ہے روشن آسماں
خاکِ طیبہ دیکھ کر راز مہِ اختر کھلا
(سید محمد نور الحسن نور)
15. میری آنکھیں میرے قدموں سے بھی پہلے پہنچیں
یہ فریضہ میری آنکھوں سےادا ہوجائے
(نزہت عباسی)
16. ذکر رسول کر نہیں سکتے زبان سے
توفیق جب تلک نہ ملے آسمان سے
(ماجد دیوبندی)
17. جاگتی آنکھوں سے گر اُنؐ کی زیارت کرلوں
پھر میں ذرّے کو بھی دیکھوں تو قمر ہوجائے
(نور جہاں نوری)
18. ہر وقت تصور میں لاتی ہے سمیٹ ان کو
کچھ لمحے تھے مکّے میں کچھ پل تھے مدینے میں
( تاباں عابدی)
19. محبت کا منبع ہے ذات آپ کی
جہاں آپ کا کائنات آپ کی
سراپا محبت، مجسم کرم
محبت ہے ساری حیات آپ کی
(شاہدہ لطیف)
20. جب نظر اٹھتی ہے سرکار کے روضے کی طرف
دیر تک دل کے دھڑکنے کی صدا آتی ہے
(حافظ لدھیانوی)