رات کی پر سکوت ظلمت میں

رات کی پر سکوت ظلمت میں
فرط حسرت سے رو رہا ہے کوئی
زندگی کے حسین کھیتوں میں
دکھ بھرے گیت بو رہا ہے کوئی