رات ہے برسات ہے مسجد میں روشن ہے چراغ

رات ہے برسات ہے مسجد میں روشن ہے چراغ
پڑ رہی ہے روشنی بھیگی ہوئی دیوار پر
جیسے اک بیوہ کے آنسو ڈوبتے سورج کے وقت
تھم گئے ہوں بہتے بہتے چمپئی رخسار پر