رات اور سیتا
اندھیارے کی کالی مٹیا من کو پھاڑے کھائیں
شمشانوں کے ہاگھ ڈکاریں اندھے کنوئیں بلائیں
پگڈنڈی کے شیش ناگ جی پگ پگ ڈستے جائیں
پیڑ راکشس بادل راون گھر بھتنے بن جائیں
دھیان کے اندر پتھ پے بیتی گھڑیاں اڑتی آئیں
میں سیتا بن باس کو نکلی برہ کی اگنی جلائے
آگے آگے رام جی ناہیں پیچھے لچھمن نائے