رابطہ

جانتے تو ہو گے تم
اتنی تیز بارش میں
رابطے نہیں رہتے
نیٹ ورک نئیں ملتا
فون کی بھی لائنیں بارشوں کے پانی سے
ایسے ٹوٹ جاتی ہیں
جس طرح محبت میں
بے وفا کی باتوں سے
دل ہی ٹوٹ جائے تو
رابطے نہیں رہتے