قربت اور دوری

جذبۂ مذہب سیاست کا خروش
علم کی جہد مسلسل فن کا جوش
آدمی کی سمت ہے سب کا جھکاؤ
سب کو ہے انساں سے بنیادی لگاؤ
بات یہ ان سب کے ہے مد نظر
آدمی سے ہوں سدا نزدیک تر
سب کو قرب انسان کا منظور ہے
آدمی ہی آدمی سے دور ہے