گردِ راہ: اختر رائے پوری کی خود نوِشت، ایک مطالعہ
ادبی منظر نامہ ہو یا سیاسی دونوں میں اختر رائے پوری کی گرفت مضبوط نظر آتی ہے. آپ کی تحریروں میں بسا اوقات جذباتی پن نظر آتا ہے جیسے انسان ماحول کی منافقت سے کڑھتا ہے۔آپ کی تحریروں میں زبان و بیان کی تمام خوبیاں پائی جاتی ہیں کہ پڑھنے والا قاری اکتاتا نہیں۔ بین الاقوامی تعلقات کو بہت خوب صورت پیرایے میں بیان کرتے نظر آتے ہیں۔ ممالک کے تعلقات اور خارجہ پالیسیوں کو بہترین انداز میں مرتب کیا ہے۔آپ کی آپ بیتی سے قاری کو احساس ہوتا ہے کہ آپ نے ہر دشت کی خاک چھانی ہے۔