قومی زبان

چاند رات پر حضرت چاند کا ذکر شاعری کی زبان میں

سائنس نے ہمیں بتایا ہے کہ ہمارے سمندروں کے پانیوں میں تو تلاطم ہے۔ وہ چاند کی کشش ثقل کی بدولت ہے ۔ ہمارے شاعروں کا دل دریا ، چونکہ سمندر سے بھی گہرا ہوتا ہے اس لیے اس میں مدوجذر اور جوار بھاٹے کا سبب بھی یہی چاند ہے۔بس جہاں چاند کا نام آیا ۔۔۔وہاں حضرت شاعر کا دل مچلنے لگا۔۔۔چاند رات پر چاند کا تذکرہ شاعروں کی زبانی

مزید پڑھیے

افسانہ: ایک مسافر کا قصہ جسے بلو مستری سےملا زندگی کا گیان

کوئی بھی انسان معمولی نہیں ہوتا۔۔۔زندگی کا سفر تلخ ضرور ہے لیکن بے مزا نہیں۔ زندگی کے اس سفر میں ہر انسان اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔ ایک راہ چلتے عام آدمی نے ایک مسافر کو دیا زندگی کا گیان۔۔ بقول اقبال ہیں تلخ بہت بندۂ مزدور کے اوقات۔۔۔لیکن ان کے چہروں پر مسکراہٹ کی کوئی قیمت نہیں۔۔۔زندگی انھی کے دم سے سانس لے رہی ہے۔۔۔یومِ مزدور پر ایک خوب صورت کہانی کا مزا لیجیے

مزید پڑھیے

اردو کی دنیا بسانے اور جادو جگانے والی تنظیم :اردو اساتذہ کے لیے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا

اردو ہماری قومی زبان ہے۔ ہم اپنی زبان کی ترویج اور فروغ کے لیے کتنے سنجیدہ ہیں؟ اسکولوں میں اردو کے اساتذہ اپنا حقیقی کردار ادا کررہے ہیں؟ اردو اساتذہ کو ہمارے ہاں "دوسرے درجے کا شہری" سمجھا جاتا ہے۔ بچوں میں اردو زبان سے محبت اور رغبت کیسے دلائی جائے؟ آج آپ کو ایسی تنظیم سے واقف کرواتے ہیں جو اردو کی چاشنی گھولنے میں مصروفِ عمل ہے۔ کیا آپ کو اس کا "پتا بتا" دیا جائے؟

مزید پڑھیے

الکیمسٹ: انسان کے باطنی سفر کی ایک جھلک اور حکمت کے موتی

پاؤلو کاہلو کا شہرہ آفاق ناول۔۔۔اس میں ایسا کیا ہے کہ چھ کروڑ کاپیاں بک چکی ہیں اور اسی زبانوں میں ترجمہ ہوچکا ہے۔ اس ناول میں زندگی کے کون سے رازہیں جن سے پاؤلو نے اٹھایا پردہ؟ انسان کے باطنی سفر کی ایک جھلک اور چند حکمت کے موتی آپ بھی سمیٹ لی جیے۔

مزید پڑھیے

افسانہ: ایک ایسے لکھاری کی کہانی جس سے اس کی کہانی روٹھ گئی تھی

زندگی چھوٹی چھوٹی کہانیوں کا مجموعہ ہے۔۔۔کوئی کہانی کا حصہ ہے تو کوئی کہانی گو۔۔۔کوئی کہانیاں بُن رہا ہے تو کوئی کہانی کی تلاش میں ہے۔۔۔یہ افسانہ بھی ایک ایسے کہانی کار کی کہانی ہے جو کہانیاں لکھتا لکھتا خود کہانی بن چکا تھا۔

مزید پڑھیے

برصغیر پاک و ہند میں عربی خطاطی کی روایت: ہماری تاریخی وراثت

ہندستانی خطاطی یا INDIAN CALIGRAPHY کی لگ بھگ ایک ہزار سال کی تاریخ ہے۔ بھارت میں رہنے والوں کے آباء واجداد مختلف ملکوں سے آئے تھے اسلئے وہ اپنے ساتھ مختلف تہذیبیں اور مختلف علوم و فنون لے کر آئے تھے۔ ہندستانی خطاطی بھی ایک ایسا ہی فن ہے، جواگرچہ باہر سے آیا مگربھارت میں پروان ...

مزید پڑھیے

افسانہ: خدا کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے

رات کے آخری پہر دروازے پر دستک ہوئی۔ اپنے بیٹے کا پیٹ پالنے کی خاطر دوسروں کے گھر  کام کر کے تھکی ماندی پونم اٹھی اور دروازے کی طرف جاتے ہوئے بولی :  "ضرور یہ بلونت ہوگا" اور دروازہ کھول دیا۔ شراب کے نشے میں دھت بلونت سنگھ دروازہ کھلتے ہی نیچےگر گیا وہ زخمی تھا اورپولیس اس کا پیچھا کر رہی تھی ۔اس کی بائیں پنڈلی پر گولی لگی تھی۔ زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگیا۔ ایشر سنگھ بھی جاگ چکا تھا۔ اپنے باپ کو اس حالت میں دیکھ کروہ پریشان ہوگیا۔

مزید پڑھیے

آؤ اردو کا جادو جگائیں۔۔اردو کی دھوم مچائیں

اردو تدریس کے مسائل پر قابو پانے اور اصلاح کے لیے ضروری ہے کہ استاد کو ان مسائل کا ادراک اور احساس ہونا چاہیے۔جدید زمانے کے تقاضوں،ماحول میں جدت اور مستقبل میں ہونے والی ترقی کو پیشِ نظر رکھنا اور ان کے مطابق تدریس کے میدان میں بھی جدت اختیار کرنا بہت ضروری امر ہے۔ ذیل میں اردو تدریس کے چند مسائل کو بیان کیا جارہا ہے۔ اگر ان مسائل اور رکاوٹوں کو دور کردیا جائے تو اردو کی تدریس میں تازگی اور توانائی لانا ممکن ہے۔

مزید پڑھیے

انتخابِ سخن: اردو شاعری سے انتخاب

الف یار پر ایک نیا سلسلہ : اتنخابِ سخن"۔۔۔اس سلسلے کے تحت ہر ہفتے ایسے شعرا کا کلام پیش کیا جائے گا جو اردو شاعری میں نیا نام ہیں۔ آآج سعید عباس سعید کی ایک غزل اور ایک نظم پیش خدمت ہے۔

مزید پڑھیے
صفحہ 7 سے 6203