زمانہ قدیم میں کبوتروں کی ڈاک
(۱) اثر خامۂ مولوی ابوالکلام محی الدین احمد آزادؔ دہلوی مقیم کلکتہبسکہ دارد اشتیاق دیدن مطلوب مابال بر بال کبوتر برد مکتوب ماریل کی حیرت انگیز ایجاد نے جن لوگوں کو کسی خبر کے جلد حاصل کرنے کا خوگر بنا دیا ہے وہ تعجب میں ہوں گے کہ زمانۂ قدیم میں جب کہ نہ تو یہ قوتیں مجتمع ہوئی ...