ایک مغربی کی مشرقیت
کوئی دو سال ادھر کا ذکر ہے کہ لندن کی چھپی ہوئی ایک ضخیم و مستند کتاب ہندوستان پہنچی، عنوان Love , Marriage, Jeolousy ( محبت، ازدواج، رقابت) موضوع، عنوان ہی سے ظاہر ہے۔ ضخامت 398 صفحات۔ کتاب کی تالیف میں متعدد ماہرین فن شامل۔ کتاب بیس بابوں میں تقسیم، ہر باب ایک ایک ماہر فن کے قلم سے نکلا ...