قومی زبان

قصہ اردو زبان کا

اردو زبان کی پیدائش کا قصہ اس لحاظ سے ہندستانی زبانوں میں شاید سب سے زیادہ دلچسپ ہے کہ یہ ریختہ زبان بازاروں، درباروں اور خانقاہوں میں سر راہ گذر پڑے پڑے ایک دن اس مرتبے کو پہنچی کہ اس کے حسن اور تمول پر دوسری زبانیں رشک کرنے لگیں۔ دکن میں تو خیر اسے سازگار ماحول ملا تھا، اور ...

مزید پڑھیے

اردو اور ہندی کا لسانی اشتراک۔۱

جتنا گہرا رشتہ اردو اور ہندی میں ہے شاید دنیا کی کسی دو زبانوں میں نہیں۔ دونوں کی بنیاد اور ڈول اور کینڈا بالکل ایک ہیں۔ یہاں تک کہ کئی بار دونوں زبانوں کو ایک سمجھ لیا جاتا ہے۔ دونوں ایک ہی سرچشمے سے پیدا ہوئیں، جس کے بعد دونوں کا ارتقا الگ الگ سمتوں میں ہوا اور دو اہم لسانی اور ...

مزید پڑھیے

اردو اور ہندی کا لسانی اشتراک۔۲

اردو اور ہندی کے رشتے کے بارے میں یہ سوال اکثر اٹھایا جاتا ہے کہ اردو اور ہندی ایک زبان ہیں یا دو زبانیں۔ بعض حضرات انہیں ایک زبان کے دو اسلوب بھی مانتے ہیں اور اسالیب کی اس تفریق کی ذمہ داری نئی بورژواژی کے سر ڈالتے ہیں جس نے دونوں کے بولنے والوں کو الگ الگ اپنی لسانی میراث کا ...

مزید پڑھیے

کلاسیکی اردو شاعری اور ملی جلی معاشرت

شاعری کو من کی موج کہا گیا ہے یعنی یہ الفاظ کے ذریعہ اظہار ہے داخلی کیفیات اور جذبات کا۔ داخلی کیفیتیں عالم گیر ہوتی ہیں، مثلاً محبت اور نفرت، غم اور خوشی، امید اور ناامیدی، حسرتوں کا نکلنا یا ان کا خون ہو جانا۔ یہ سب جذبے اور تخیلی تجربے کی مختلف صورتیں ہیں۔ جغرافیائی یا سماجی ...

مزید پڑھیے

اقبال کی غزل

اقبال کی غزل میں حافظ کی سرشاری، غالب کی بلندی فکر اور رومی کے دل کی بےتابی ہے اور اس کے سوا کچھ اوربھی جو صرف اقبال کی اپنی دین ہے۔ اس کچھ اور کے لئے الفاظ تلاش نہیں کئے جا سکتے۔ اس کا احاطہ نہ تو شاعر مشرق کی روح کا سوز و گداز کہہ کر کیا جا سکتا ہے نہ فکرکی مرعوب کن عظمت کہہ کر۔ یہ ...

مزید پڑھیے

پابلونرودا کی شخصیت

کتابوں کی دکانوں پر جانا اور وہاں گھنٹوں نئی کتابوں کی ورق گردانی کرنا میری پرانی عادت ہے۔ کتابوں کی خریداری ایک ادیب اور شاعر کے لئے ضرورت بھی ہے اور عیاشی بھی اور دونوں کے لئے جیب میں روپیہ ہونا ضروری ہے۔ روپے کی کمی کی وجہ سے اپنے ذوق کی تسکین، میں کتابوں کی دکانوں میں مفت ...

مزید پڑھیے

کبیر: حرف محبت

بڑی شاعری کی یہ عجیب وغریب خصوصیت ہے کہ وہ اکثر و بیشتر اپنے خالق سے بے نیاز ہو جاتی ہے، پھر اس کے وجود سے شاعر کا وجود پہچانا جاتا ہے کیونکہ اس کی زندگی کے حالات گزرے ہوئے زمانے کے دھندلکے میں کھو جاتے ہیں اور واقعات افسانے کا لباس پہن لیتے ہیں۔پرانی تاریخ نگاری چونکہ ...

مزید پڑھیے

ترقی پسند مصنفین کی تحریک

دیکھ شمشیر ہے یہ، ساز ہے یہ، جام ہے یہ تو جو شمشیر اٹھالے تو بڑا کام ہے یہ (مجاز) ’’بعض لوگ سوال کرتے ہیں کہ جب ہر دور میں ترقی پسند ادب کی تخلیق ہوتی رہی اور جب حالی، شبلی اور اقبال بھی ترقی پسند ہیں تو پھر آخر ترقی پسند مصنفین کی انجمن بنانے کی ضرورت ہی کیا ہے؟ یہ سوال ایسا ہے ...

مزید پڑھیے

اخبار نویسی اور اس کے فرائض

ایک شخص نے گدھوں کے سوداگر سے جا کر کہا کہ ’’مجھ کو ایک ایسا گدھا مطلوب ہے جونہ زیادہ چھوٹے قد کا ہو نہ بہت بڑے قد کا۔ جب رستہ صاف ہو تو اچھلتا کودتا چلے اور جب راستے میں بھیڑ ہو تو آہستہ قدم اٹھائے۔ نہ دیوار و در سے اڑتا چلے نہ گنجان درختوں میں سوار کولے کر گھس جائے۔ اگر چارہ کم ...

مزید پڑھیے

مدعیان تہذیب کی بد اعمالیاں

(یہ مضمون مولانا کی مشہور نظم ’’زمزمہ قیصری‘‘ کے ایک طویل فٹ نوٹ کی نقل ہے۔ یہ نظم مولانا نے ۱۸۷۸ء میں لکھی تھی اور ایک انگریزی نظم کاترجمہ ہے۔)انگریزی مؤرخوں اور شاعروں کوجب یہ منظور ہوتا ہے کہ لوگوں کو اپنی رحم دلی اور انسانی ہمدردی پر فریفتہ اور مسلمانوں پر غضبناک اور ...

مزید پڑھیے
صفحہ 6193 سے 6203