غضب دبا ہے تو بغض اُبھرا
اگر آپ کسی شخص کو ایسی کیفیت میں مبتلا دیکھیں کہ اُسے کسی شخص پر غصہ آرہا ہے، مگر جس پر غصہ آرہا ہے، اُس سے ڈر بھی لگ رہا ہے، اور ڈر کے مارے اپنے غصے یا غیظ و غضب کا کھل کر اظہار بھی نہیں کر پا رہا ہے، تو ایسی کیفیت میں مبتلا شخص کی حالت دیکھنے کے بعد آپ کو بغض کا مفہوم سمجھنے کے لیے لغت دیکھنے کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔