کریمنل ٹرائبز ایکٹ 12 اکتوبر 1871 : انگریز کا کالا قانون
دراصل انگریز نے جب ہندوستان کے ذات پات پر مبنی معاشرے کو دیکھا کہ مختلف کام مختلف قوموں اور ذاتوں اور قبیلوں سے مخصوص ہیں تو اس نے سوچا کہ چوری چکاری، راہزنی، ٹھگی وغیرہ بھی کچھ مخصوص قبائل کا کام ہے۔ چونکہ غربت کی چکی میں پسنے والے قبائل ہی چوری چکاری میں زیادہ ملوث ہوتے تھے لہذا ان غریبوں کے پورے قبیلوں اور ذاتوں کو مجرم قرار دے دیا گیا۔ یہی رویہ ان کا امریکی سیاہ فام افراد کے ساتھ رہا۔