قلم دو چار ایسے ہی لگا لیتا ہوں جیبوں میں

قلم دو چار ایسے ہی لگا لیتا ہوں جیبوں میں
مرے احباب میں اس سے مری توقیر بڑھتی ہے
کبھی لکھنے لکھانے کی تو نوبت ہی نہیں آتی
میں ناڑا ڈال لیتا ہوں ضرورت جب بھی پڑتی ہے