پنجابیوں سے شکایت
فلم اسٹار انل کپور کے ہاں ایک دعوت میں قتیل شفائی، اظہر جاوید اور جاوید اختر شریک تھے۔دوران گفتگو جاوید اختر قتیل سے کہنے لگے کہ پنجاب کے لوگوں نے اردو زبان کا بیڑہ غرق کردیا ہے ۔مثلاً ہم لوگ کہتے ہیں کہ ’’کھانا کھائیے ‘‘ اسی کو پنجاب کے لوگ کہیں گے ’’کھانا کھائیں ۔‘‘ اس پر قتیل صاحب نے برجستہ جواب دیا’’ کھانا کھائیں ‘‘ کہنے سے کھانے کے ذائقہ میں کوئی فرق پڑجاتا ہے کیا؟ اس پر سب لوگ کھلکھلا کر ہنسنے لگے۔