پروفیسر ہی جب آتے ہوں ہفتہ وار کالج میں

پروفیسر ہی جب آتے ہوں ہفتہ وار کالج میں
تو اونچا کیوں نہ ہو تعلیم کا معیار کالج میں


کچھ ایسے بھی پڑھاکو پنچھیوں کو ہم نے دیکھا ہے
کہ پر دفتر میں پنجے شہر میں منقار کالج میں


اگرچہ دوسرے مشروب بھی مہنگے نہیں ملتے
مگر چلتا ہے اکثر شربت دیدار کالج میں


وہ ڈگری کی بجائے میم لے کر لوٹ آیا ہے
ملا تھا داخلہ جس کو سمندر پار کالج میں


مجھے ڈر ہے کہ ہم دونوں کہیں سمدھی نہ بن جائیں
تری گلنار کالج میں مرا گل زار کالج میں