پریمی کو بخار اٹھ نہیں سکتی ہے پلک

پریمی کو بخار اٹھ نہیں سکتی ہے پلک
بیٹھی ہے سرہانے ماند مکھڑے کی دمک
جلتی ہوئی پیشانی پہ رکھ دیتی ہے ہاتھ
پڑ جاتی ہے بیمار کے دل میں ٹھنڈک