شاعری

ستمبر ، راستہ دے

افتخار حسین عارف صاحب اس عہد کے امین اور سب سے بڑے شاعر ہیں، انھوں نے جس بھی موضوع پر شاعری کی، ہمیشہ باریاب ٹھہری۔۔۔ اردو ادب کے تمام بڑے نقاد انہیں عظیم شعرا میں شمار کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے

سید علی گیلانیؒ

کشمیر

تم بھی لیکن ارادے کی شمشیر تھے اہل ِکشمیر کی صبحِ امید تھے شب کی تنویر تھے ایک پُرزور نعرۂ تکبیر تھے ابن کشمیر تھے

مزید پڑھیے

برکھا رُت

بارش

کہیں عقوبت کدوں میں ظلم و ستَم کی سولی پہ مرنے والوں کی یادگاروں کو تازگی کا پیام دے گی

مزید پڑھیے

جذبہ غیرت کا خمیدہ نہیں ہونے دیتا

جذبہ غیرت کا خمیدہ نہیں ہونے دیتا بوجھ اتنا ہے کہ سیدھا نہیں ہونے دیتا شرط اتنی ہے گنہ گار پشیماں ہو جائے وہ خطا پوش ہے رسوا نہیں ہونے دیتا کھول دیتا ہے پھر امید کی کھڑکی کوئی مجھ کو محروم تمنا نہیں ہونے دیتا بزدلی کچھ بھی انوکھا نہیں کرنے دیتی خوف ناکامی کرشمہ نہیں ہونے ...

مزید پڑھیے

تشنہ لبی بڑھائے گی موج سراب دیکھنا

تشنہ لبی بڑھائے گی موج سراب دیکھنا چھوڑ دے جاگتی ہوئی آنکھوں سے خواب دیکھنا صحرا بھی ہے سلگ رہا چشم بھی ہیں ابل رہے خشک لبوں کو دیکھنا چشم پر آب دیکھنا اپنے کرم مری وفا دونوں کو جوڑ تو ذرا میری طرف نکلتا ہے کتنا حساب دیکھنا یوں ہی اگر زمین پر ظلم زیادتی رہی اترے گا آسماں سے ...

مزید پڑھیے

دل ہو آوارہ مگر عقل ٹھکانے سے رہے

دل ہو آوارہ مگر عقل ٹھکانے سے رہے ہم یہ آداب محبت کے نبھانے سے رہے ان دنوں ناز اٹھانے کا نہیں ہے یارا ہم تو خود سے ہیں خفا ان کو منانے سے رہے ہجر کی دھوپ نے آنکھوں میں نمی تک نہ رکھی اب تری یاد میں ہم اشک بہانے سے رہے ہے زمانہ کو محبت کا تقاضا ہم سے ہم جو محروم محبت ہی زمانہ سے ...

مزید پڑھیے

تیرا اپنا ہی قبیلہ تو ہے طاقت تیری

تیرا اپنا ہی قبیلہ تو ہے طاقت تیری اور اپنے ہی قبیلے سے بغاوت تیری ایک بس جرم محبت ہی ہوا ہے ہم سے اب سزا چاہے ہمیں جو دے عدالت تیری ڈھا کے ارمانوں کا گھر کون یہاں پوچھتا ہے کتنی اس گھر میں بتا آئی تھی لاگت تیری پیار کی دھوپ کا موسم تری آنکھو سے گیا بڑھ گئی اب مرے خورشید تمازت ...

مزید پڑھیے

کبھی کبھی تری چاہت پہ یہ گماں گزرا

کبھی کبھی تری چاہت پہ یہ گماں گزرا کہ جیسے سر سے ستاروں کا سائباں گزرا چراغ ایسے جلا کر بجھا گیا کوئی تمام دید کا عالم دھواں دھواں گزرا جنون شوق میں سجدوں کی آبرو بھی گئی مجھے خبر نہ ہوئی کب وہ آستاں گزرا وہ میرا وہم نظر تھا کہ تیرا عکس جمیل وہ کون تھا کہ جو منظر کے درمیاں ...

مزید پڑھیے

یوں تو اخلاص میں اس کے کوئی دھوکا بھی نہیں

یوں تو اخلاص میں اس کے کوئی دھوکا بھی نہیں کب بدل جائے مگر اس کا بھروسا بھی نہیں کاٹ دی وقت نے زنجیر تعلق کی کڑی اب مسافر کو کوئی روکنے والا بھی نہیں پھر نہ یادوں کے کہیں بند دریچے کھل جائیں مدتوں سے تری تصویر کو دیکھا بھی نہیں جل گیا دھوپ میں یادوں کا خنک سایہ بھی بے نوا دشت ...

مزید پڑھیے
صفحہ 7 سے 5858