درہجو خواجہ سراے
ایک جو خوجے سے ملا اک حکیم دونوں وے آپس میں ہوئے ہم کلام خوجے نے یوں اس سے کہا تجھ سے ہی مردے حکیموں کا ہوا زندہ نام کتنے دنوں سے ہے مجھے درد سر اس کی میں پامالی میں ہوں صبح و شام نیند نہیں رات کو نے دن کو چین خواب و خورش مجھ پہ ہوئی ہے حرام تیری توجہ ہے ضروری ادھر کیوں کہ یہ ناکام کا ...