شاعری

اے شہنشاہ فلک منظر بے مثل و نظیر

اے شہنشاہ فلک منظر بے مثل و نظیر اے جہاندار کرم شیوۂ بے شبہ و عدیل پانو س تیرے ملے فرق ارادت اورنگ فرق سے تیرے کرے کسب سعادت اکلیل تیرا انداز سخن شانۂ زلف الہام تیری رفتار قلم جنبش بال جبریل تجھ سے عالم پہ کھلا رابطۂ قرب کلیم تجھ سے دنیا میں بچھا مائدہ بذل خلیل بہ سخن اوج وہ مرتبۂ ...

مزید پڑھیے

ہے چار شنبہ آخر ماہ صفر چلو

ہے چار شنبہ آخر ماہ صفر چلو رکھ دیں چمن میں بھر کے مئے مشکبو کی ناند جو آئے جام بھر کے پیے اور ہو کے مست سبزے کو روندتا پھرے پھولوں کو جائے پھاند غالبؔ یہ کیا بیاں ہے بجز مدح بادشاہ بھاتی نہیں ہے اب مجھے کوئی نوشت خواند بٹتے ہیں سونے روپے کے چھلے حضور میں ہے جن کے آگے سیم و زر مہر و ...

مزید پڑھیے

دیکھنے میں ہیں گرچہ دو پر ہیں یہ دونوں یار ایک

دیکھنے میں ہیں گرچہ دو پر ہیں یہ دونوں یار ایک وضع میں گو ہوئی دو سر تیغ ہے ذوالفقار ایک ہم سخن و ہم زباں حضرت قاسم و طپاں ایک طیش کا جانشیں درد کا یادگار ایک نقد سخن کے واسطے ایک عیار آگہی شعر کے فن کے واسطے مایۂ اعتبار ایک ایک وفا و مہر میں تازگی بساط دہر لطف و کرم کے باب میں زینت ...

مزید پڑھیے

مژدہ اے رہروان راہ سخن

مژدہ اے رہروان راہ سخن پایہ سنجان دست گاہ سخن طے کرو راہ شوق زودا زود آن پہنچی ہے منزل مقصود پاس ہے اب سواد اعظم نثر دیکھیے چل کے نظم عالم نثر سب کو اس کا سواد ارزانی چشم بینش ہو جس سے نورانی یہ تو دیکھو کہ کیا نظر آیا جلوۂ مدعا نظر آیا ہاں یہی شاہراہ دہلی ہے مطبع بادشاہ دہلی ...

مزید پڑھیے

ہندوستان کی بھی عجب سر زمین ہے

ہندوستان کی بھی عجب سر زمین ہے جس میں وفا و مہر و محبت کا ہے وفور جیسا کہ آفتاب نکلتا ہے شرق سے اخلاص کا ہوا ہے اسی ملک سے ظہور ہے اصل تخم ہند سے اور اس زمین سے پھیلا ہے سب جہان میں یہ میوہ دور دور

مزید پڑھیے
صفحہ 25 سے 95