شاعری

وہ میری پہلی محبت تھی

جس کی آواز کانوں میں صبح صبح چڑیوں کی طرح چہکتی تھی جس کی موجودگی سے فضاؤں میں خوشبو سی مہکتی تھی وہ میری پہلی محبت تھی جس کی آنکھیں دیکھ متأثر ہو جاتے تھے ہرن نقاب سے جس کا چہرہ ایسے جھلکتا تھا جیسے سورج کی پہلی کرن جس کا مسکرانا تھا کہ جیسے وادیوں میں سحر کا آنا کسی پھول کی طرح ...

مزید پڑھیے

بے خبر

نومبر کی زرد رو دھوپ کھڑکی کے روزن سے نکل کر ہر سو پھیل گئی ہے ویران اجاڑ کمرے میں خشک موٹی کتابیں ہیں نیم شب کی جلی ادھ جلی سگریٹیں بوڑھے شاعر کا پرانا چشمہ جھریوں بھرے ہاتھوں کی لرزش میں انوکھے الفاظ رنگ خوشبو فلک پیمائی کے نئے انداز کرم خوردہ میز کے عقب میں بوڑھا شاعر پار کر ...

مزید پڑھیے

شیام کی یاد

نند کے لال یشودا کے دلارے موہن ہم تری یاد میں بیتاب ہیں سارے موہن روتے روتے ہوئی بھگتوں کی ترے عمر بسر کس مصیبت میں شب و روز گزارے موہن نام لیوا ترے دنیا سے مٹے جاتے ہیں جاں بہ لب ہیں تری آنکھوں کے ستارے موہن جس کو کرتا تھا کلیجے سے گھڑی بھر نہ جدا چھوڑ رکھا ہے اسے کس کے سہارے ...

مزید پڑھیے

بھگوان کرشن کے چرنوں میں شردھا کے پھول چڑھانے کو

اک پریم پجاری آیا ہے چرنوں میں دھیان لگانے کو بھگوان تمہاری مورت پر شردھا کے پھول چڑھانے کو وہ پریم کا طوفاں دل میں اٹھا کہ ضبط کا یارا ہی نہ رہا آنکھوں میں اشک امنڈ آئے پریمی کا حال بتانے کو تم نند کو نین کے تارے ہو تم دین دکھی کے سہارے ہو تم ننگے پیروں ڈھانے ہو بھگتوں کا مان ...

مزید پڑھیے

ہندوستاں

گو خاک ہو چکا ہے ہندوستاں ہمارا پھر بھی ہے کل جہاں میں پلا گراں ہمارا منہ تک رہا ہے اب تک سارا جہاں ہمارا ہے نام کشوروں میں ورد زباں ہمارا زرخیز ہے سراسر یہ گلستاں ہمارا ہے طائر طلائی ہندوستاں ہمارا بھارت میں دیکھتے تھے ہم صنعتیں جہاں کی مشہور تھی جہاں میں کاری گری یہاں کی وہ بات ...

مزید پڑھیے

وہ سمجھتے رہیں انگلینڈ کا مال اچھا ہے

سرفروشان وطن کا یہ خیال اچھا ہے ہند کے واسطے مرنے کا مآل اچھا ہے جذبۂ حب وطن ہو نہ اگر دل میں نہاں ایسے جینے سے تو مرنے کا خیال اچھا ہے ذرۂ خاک وطن مہر درخشاں ہے مجھے وہ سمجھتے رہیں انگلینڈ کا مال اچھا ہے جاں بہ لب ہے ستم ایجاد کے ہاتھوں سے وطن کون کہتا ہے مرے ہند کا حال اچھا ہے ان ...

مزید پڑھیے

دیوالی

رام کے ہجر میں اک روز بھرت نے یہ کہا قلب مضطر کو شب و روز نہیں چین ذرا دل میں ارماں ہے کہ آ جائیں وطن میں رگھبر یاد میں ان کی کلیجے میں چبھے ہیں نشتر کوئی بھائی سے کہے زخم جگر بھر دیں مرا خانۂ دل کو زیارت سے منور کر دیں رام آئیں تو دیے گھی کے جلاؤں گھر گھر دیپ مالا کا سماں آج دکھاؤں ...

مزید پڑھیے

میں

پسند آئے گا آہنگ عکس پیکر نکالو گے جو بھی معنی وہ سب تمہارے ہیں میرا کیا میں تو ہوں لفظ

مزید پڑھیے

پیش رو

جہاں سے ہوا تھا شروع سفر دیکھا وہاں کوئی نہیں تھا سامنے تھا منتظر صحرا سفر کا اور سائے خار دار دیکھتے رکتے ٹھیک ویسے ہی جو میرے آگے کے پائدانوں پر کھڑے سایوں نے سوچا چاہا اور کیا میں جو ان کا پیش رو ہوں

مزید پڑھیے

پتے کا غم

اس کے ہرے رہنے سوکھنے جھڑنے سے فرق کچھ پڑتا نہیں ہے پیڑ کو کیا اسی غم میں گھل جاتا ہے پتہ

مزید پڑھیے
صفحہ 956 سے 960