شاعری

بھارت کی پھلواری

ہم بھارت کی پھلواری کے رنگ برنگے پھول اک دوجے کو کانٹا سمجھیں یہ ہے اپنی بھول ایک ہی دھرتی سے ہم سب نے جنم لیا ہے ساتھی رنگ و روپ اسی دھرتی سے ہم نے لیا ہے ساتھی ایک ہوا میں سانس ہیں لیتے ایک فضا میں جیتے ہیں گنگا اور جمنا کا پانی ہم سب مل کر پیتے ہیں رنگ و روپ الگ الگ ہے پھر بھی ...

مزید پڑھیے

میری امی

کیسی اچھی میری امی پیاری پیاری میری امی مجھ سے کرتی ہیں یہ پیار ان کے دم سے ہے گھر بار کھانا امی گر نہ پکائیں گھر والے بھوکے رہ جائیں کپڑے سی کر پہناتی ہیں روزانہ یہ نہلاتی ہیں جب میں بالکل چھوٹا سا تھا ان کی گودی میں رہتا تھا روتا تو بہلاتیں مجھ کو گودی میں ٹہلاتیں مجھ ...

مزید پڑھیے

چڑیا کی شادی

گیت خوشی کے مل کر گاؤ ننھی منی چڑیو آؤ چڑیا کی شادی ہے آج چڑیا کی شادی ہے آج لو وہ بجنے لگی شہنائی مینا گیت سناتی آئی چڑیا کی شادی ہے آج چڑیا کی شادی ہے آج بلبل نے ہے سہرا گایا ناچ کبوتر نے دکھلایا چڑیا کی شادی ہے آج چڑیا کی شادی ہے آج مہماں آئے کرو سواگت اب ہوگی شادی کی دعوت چڑیا کی ...

مزید پڑھیے

خاتون خانہ دار

سونی ہے رہ گزار غزل کہہ رہی ہوں میں بولے ہے چوکیدار غزل کہہ رہی ہوں میں فرصت نہیں جو دن کو میں فکر سخن کروں راتوں کو مارا مار غزل کہہ رہی ہوں میں آئی جو نیند خواب میں بزم سخن سجی اب ہو کے ہوشیار غزل کہہ رہی ہوں میں ہے مچھروں نے کاٹ کے بے حال کر دیا اب ہو کے شرمسار غزل کہہ رہی ہوں ...

مزید پڑھیے

بچوں کا کلب

اک ایسا زمانہ گزرا ہے جب اپنا سہارا کوئی نہ تھا منجھدار میں اپنی کشتی تھی محفوظ کنارا کوئی نہ تھا صد شکر کے وہ دن بیت گئے جب کوچہ گردی کرتے تھے اب اپنے کلب کے کاموں میں ہم وقت گزارا کرتے ہیں تفریح کے سارے کاموں میں جب روڑے سب اٹکاتے تھے جب کھیل کا نام آ جاتا تھا بل تیوری پر پڑ جاتے ...

مزید پڑھیے

استاد کا ڈنڈا

چھین لے ہاتھ سے استاد کے ڈنڈا کوئی بدلے ڈنڈے کے کھلا دے ہمیں انڈا کوئی انڈا کھانے سے لہو جسم میں بڑھ جاتا ہے چست ہوتا ہے بدن ذہن نکھر جاتا ہے ڈنڈا لیکن ہمیں کیا فائدہ پہنچاتا ہے جسم کو دیتا ہے دکھ ذہن کو الجھاتا ہے چھین لے ہاتھ سے استاد کے ڈنڈا کوئی بدلے ڈنڈے کے کھلا دے ہمیں ...

مزید پڑھیے

مولانا محمد علی جوہر

مجاہدین وطن میں شمار ان کا ہے ہر ایک قول و عمل یادگار ان کا ہے ہے یاد قوم کو وہ داستاں شجاعت کی چلائی آپ نے تحریک جب خلافت کی وہ حریت کا پرستار قوم کا رہبر خدا نے قوم کو ایسا عطا کیا جوہر وہ قید و بند کی جھیلی ہیں سختیاں جس نے اڑائیں جبر و غلامی کی دھجیاں جس نے وہ اہل درد و سخنور ...

مزید پڑھیے

چندا ماموں

چندا ماموں گھر میں تمہارے ہم بھی اک دن آئیں گے راکٹ میں آکاش کے اوپر سیر کو ہم بھی جائیں گے پہلے تو ہم کہتے تھے کہ چندا ماموں دور کے آ پکڑیں گے اک دن تم کو دیکھو نہ ہم کو گھور کے دیکھیں گے ہم اوپر آ کر سچ مچ پریاں رہتی ہیں جن پریوں کی روز کہانی دادی اماں کہتی ہیں ننھے منے بچے بھی ...

مزید پڑھیے

نئی کہانی

ہم نہ سنیں گے اب یہ کہانی ایک تھا راجہ ایک تھی رانی نئی کہانی مجھے سناؤ امی ہمارا جی بہلاؤ ہم نہ سنیں گے شیر کا قصہ آ جاتا ہے ہم کو غصہ کیوں کھاتا ہے ہرن ہمارے ننھے سے خرگوش بچارے ہم تو سنیں گے قصہ ایسا ایک ہو لڑکا میرا جیسا شیر کو بھی جو مار بھگائے راجہ کو خاطر میں نہ ...

مزید پڑھیے

جاگو اور جگاؤ

آؤ پیارے بچو آؤ خود جاگو اوروں کو جگاؤ گیا غلامی کا وہ اندھیرا آزادی کا ہوا سویرا نیند سے چونکو ہوش میں آؤ خود جاگو اوروں کو جگاؤ اٹھو اٹھو سستی کیسی یہ ہمت کی پستی کیسی آؤ مل کر قدم بڑھاؤ خود جاگو اوروں کو جگاؤ ہندو مسلم سکھ عیسائی سب کا دکھ سکھ ایک ہے بھائی دکھیوں کا دکھ ...

مزید پڑھیے
صفحہ 5 سے 960