شاعری

پاپا میاں

پاپا میاں زمانے میں کیا نام کر گئے تاریخ ہند میں وہ نیا کام کر گئے محروم علم و فن تھیں مسلماں تھیں لڑکیاں ماحول کی گھٹن سے پریشاں تھیں لڑکیاں تعلیم عورتوں کو ملے یہ گناہ تھا کیا کہیے کیسا قوم کا حال تباہ تھا پاپا میاں کے عزم نے یہ کر دکھایا کام جس کو سبھی سمجھ رہے تھے اک خیال ...

مزید پڑھیے

آزادی کا باجا

آؤ مل کر آج بجائیں آزادی کا باجا بھارت دیس پہ راج ہے اپنا گیا فرنگی راجہ پی پی پی پی ڈرا ڈرا ڈم پی پی پی پی ڈرا ڈرا ڈم ناچے مور خوشی سے من میں گائے پپیہا پی پی آؤ مل کر آج بجائیں آزادی کی بنسی پی پی پی پی ڈرا ڈرا ڈم پی پی پی پی ڈرا ڈرا ڈم آزادی کا جھنڈا لے کر ہنستے گاتے جائیں امن ...

مزید پڑھیے

نیا ترانہ

یہ اپنا وطن ہے اپنا وطن ہے اپنے وطن سے پیار ہمیں اس دیس کے ہر ذرے میں نظر آتا ہے نیا سنسار ہمیں اس دیس کا پانی چاندی ہے اس دیس کی مٹی سونا ہے بھرپور حسیں نظاروں سے اس دیس کا کونا کونا ہے یہ اپنا وطن ہے اپنا وطن ہے اپنے وطن سے پیار ہمیں اس دیس کے ہر ذرے میں نظر آتا ہے نیا سنسار ہمیں اس ...

مزید پڑھیے

سوال

امی جواب دیجئے میرے سوال کا آتا نہیں سمجھ میں کہ یہ کیا ہے ماجرا کرتی ہیں آپ ہم کو نصیحت یہ بار بار ہوتا ہے جھوٹ بولنے والا گناہ گار کیا بات ہے مگر کہ جو ہمسائی آئی تھی ننھے کی عمر آپ نے کیوں کم بتائی تھی ابا تھے گھر میں آج مگر ان کے دوست سے گھر میں نہیں ہیں وہ یہ کہلوایا کس ...

مزید پڑھیے

جشن آزادیٔ ہند ہے یہ

جشن آزادیٔ ہند ہے یہ دھج ترنگے کی دیکھو نرالی ہم نے اونچا کیا جب یہ پرچم آسماں نے بھی گردن جھکا لی دیش بھگتوں کو شردھانجلی ہو دیش بھارت کی عزت بچا لی آزادیٔ وطن کے لئے کام کر گئے ہر چال سامراج کی ناکام کر گئے تاریخ ہند میں وہ بڑا کام کر گئے جو مصیبت انہیں پیش آئی خوش دلی سے ...

مزید پڑھیے

مادر فطرت

اپنی آغوش میں لے مادر فطرت مجھ کو ہے ترے سایۂ داماں کی ضرورت مجھ کو میرے جذبات ہیں مجروح مرا دل ہے فگار غم دوراں کی تپش پھونک رہی ہے دل زار میری ماں آج تو سینے سے لگا لے مجھ کو اپنے آنچل میں ذرا دیر چھپا لے مجھ کو زندگی کیا مجھے دے بے سر و ساماں خود ہے چارہ گر کیا ہو مری لائق ...

مزید پڑھیے

سرسید احمد خاں

قوم سرسید کا یہ احساں بھلا سکتی نہیں یاد ان کی گردش دوراں مٹا سکتی نہیں قوم کی اصلاح و خدمت میں ہزاروں دکھ سہے آندھیوں کی زد پہ تم کرتے رہے روشن دئے آپ نے دور جہالت سے نکالا قوم کو علم اور تہذیب کے سانچے میں ڈھالا قوم کو خون دل سے آپ نے سینچا ہمارا یہ چمن جس میں کھلتے آج بھی ...

مزید پڑھیے

چڑیا

آ جا ننھی چڑیا آ جا آ کر مجھ کو گیت سنا جا دروازے کے موڑ سے مڑ کر ابا جی کی میز سے اڑ کر امی کے کمرے میں آ جا لے یہ میٹھا بسکٹ کھا جا آنگن میں تو پھدک رہی ہے دیواروں پر اچک رہی ہے آ جا میری گود میں آ جا تجھ کو سناؤں گا میں باجا تو بن جا میری ہمجولی مل کر کھیلیں آنکھ مچولی کب سے ...

مزید پڑھیے

الیکشن کے دن

سنائیں تمہیں بات اک رات کی الیکشن کے دن کی سیہ رات تھی وہ ووٹوں کی گنتی وہ ہلڑ وہ شور تھے جمع وہاں پر کئی ووٹ چور مچی ایک ہلچل سی اعلان سے کہ جیتے ہیں بدھو بڑی شان سے نظر آئے ڈالے گلے میں وہ ہار تھے پٹھو بھی ہم راہ ان کے ہزار کئی چونک اٹھے انہیں دیکھ کر کہ تھے فلم کے ایکٹر ...

مزید پڑھیے

گاندھی جی

سچی بات ہمیشہ کہنا سچائی کے رستے چلنا باپو نے سمجھایا ہے باپو نے سمجھایا ہے ایک خدا نے سب کو بنایا اس کا سب کے سر پر سایا باپو نے سمجھایا ہے باپو نے سمجھایا ہے بھارت ماں ہے ماتا سب کی دھرتی ماں ان داتا سب کی باپو نے سمجھایا ہے باپو نے سمجھایا ہے ہندو مسلم سکھ عیسائی آپس میں ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4 سے 960