شاعری

امن کی ٹھنڈی چھاؤں

چھوڑو بھی یہ جنگ کی باتیں خون خرابے کی یہ گھاتیں جنگ کی بھڑکی آگ بجھاؤ امن کی ٹھنڈی چھاؤں میں آؤ بچے اور بچوں کی مائیں امن کی رکھتی ہیں آشائیں جنگ کی بھڑکی آگ بجھاؤ امن کی ٹھنڈی چھاؤں میں آؤ ننھے منے پیارے بچے کہتے ہیں یہ سارے بچے جنگ کی بھڑکی آگ بجھاؤ امن کی ٹھنڈی چھاؤں میں ...

مزید پڑھیے

بچوں کا میلہ

ہمیں بھی لے چلو بچوں کا میلہ ہم بھی دیکھیں گے چلو امی چلو چل کر تماشا ہم بھی بھی دیکھیں گے ذرا ان چھوٹے قدموں سے یہ اٹھتی تان تو دیکھو بڑے بانکے سپاہی ہیں نرالی شان تو دیکھو ذرا یہ جشن آزادیٔ ہندوستان تو دیکھو بڑا دل کش ہے پی ٹی کا نظارا ہم بھی دیکھیں گے ہمیں بھی لے چلو بچوں کا ...

مزید پڑھیے

میں

حیات کے بحر بیکراں میں مثال قطرہ ہوں اور کیا ہوں مگر شعور خودی ہے مجھ کو میں اپنی ہستی سے آشنا ہوں یہ میرے ساز انا کی لے ہے جو بزم عالم میں گونجتی ہے وہ جس میں ہستی کا زیر و بم ہے میں جذبۂ دل کی وہ صدا ہوں فنا کی تیز اور تند آندھی میں ضو فشاں جو رہی ہمیشہ حیات کا نور مجھ میں پنہاں ...

مزید پڑھیے

چاچا نہرو کی محبت

پیار کا دل نے نغمہ سنایا جب زباں پر ترا نام آیا دل نے بے ساختہ یہ پکارا تو بھلانے کے قابل نہیں ہے چاچا نہرو تمہاری محبت بھول جانے کے قابل نہیں ہے ہم بھی پہنچیں گے ان منزلوں پر جن کا رستہ بتایا ہے تم نے ہاں تمہارا جو نقش قدم ہے وہ مٹانے کے قابل نہیں ہے چاچا نہرو تمہاری محبت بھول ...

مزید پڑھیے

قدم ملا کے چلو

قدم ملا کے چلو حوصلہ بڑھا کے چلو دلوں میں حب وطن کا دیا جلا کے چلو وطن کی جان ہو تم اور وطن تمہارا ہے کہ باغبان ہو تم یہ چمن تمہارا ہے بڑھاؤ ہاتھ کہ ہر علم و فن تمہارا ہے قدم ملا کے چلو حوصلہ بڑھا کے چلو دلوں میں حب وطن کا دیا جلا کے چلو تمہارے قدموں سے روشن ہو شاہراہ حیات تمہارے عزم ...

مزید پڑھیے

چاچا نہرو

چاچا نہرو کو پیارے تھے ننھے بچے اور گلاب پیارے چاچا نہرو تم کو بچے کرتے ہیں آداب پیار بھری مسکان تمہاری یاد ہمیں جب آتی ہے امرت جل کی برکھا ہوتی دل کی کلی کھل جاتی ہے اس دنیا کے ننھے بچے کرتے ہیں سب تم کو پیار پیارے چاچا نہرو تم نے چھوڑ دیا کیوں یہ سنسار تم کو بھارت دیس تھا ...

مزید پڑھیے

ریل گاڑی

چھک چھک دھواں اڑاتی کو کو کو کو سیٹی بجاتی مڑتی اور بل کھاتی آئی پٹری پر لہراتی آئی اسٹیشن پر آئی ریل ہونے لگی اب دھکم پیل کوئی ہے گرتا کوئی سنبھلتا کوئی ہے چڑھتا کوئی اترتا قلی قلی ہے کوئی پکارے کوئی خود سامان اتارے بابو صاحب شان دکھائیں انجن جیسا دھواں اڑائیں خوانچے والے ...

مزید پڑھیے

بھائی بہن

دیکھو بھیا مان بھی جاؤ میرا گھروندا یوں نہ گراؤ محنت سے ہے میں نے بنایا اپنی گڑیا کو ہے بٹھایا ڈانٹ امی سے کھلوا دوں گی ابا سے میں پٹوا دوں گی میرا گھروندا ڈھایا تم نے میرا کھیل مٹایا تم نے روتی ہوں تو ہنستے ہو تم بڑے ہی اچھے لگتے ہو تم میں بھی گیند تمہاری لے کر پھینکوں گی ...

مزید پڑھیے

نہرو چاچا

کہیں گلاب کی کلیوں میں مسکراتے ہیں کہیں ہجوم میں بچوں کے پائے جاتے ہیں نظر سے چھپ کے بھی وہ دل کے پاس رہتے ہیں میں تم سے دور نہیں ہوں وہ ہم سے کہتے ہیں وہ چاچا نہرو جو بچوں سے پیار کرتے تھے نئے زمانے کا جو انتظار کرتے تھے نیا زمانہ جو دنیا کو روشنی بخشے ہر آدمی کو نئی ایک زندگی ...

مزید پڑھیے

بچوں کی مسکان

کیسی سہانی کیسی رسیلی بچوں کی مسکان ہنستے اور مسکاتے بچے بھارت دیس کی شان کل یہ مہکتے پھول بنیں گے آج ہیں ننھی کلیاں سایہ ان پر کئے ہوئے ہیں آشاؤں کی پریاں زہریلے کانٹوں سے نہ الجھیں یہ ننھی سی جان کیسی سہانی کیسی رسیلی بچوں کی مسکان ہنستے اور مسکاتے بچے بھارت دیس کی شان ننھی ...

مزید پڑھیے
صفحہ 3 سے 960