بلبل و پروانہ
گرا رہا ہے ترا شوق شمع پر تجھ کو مجھے یہ ڈر ہے نہ پہنچے کہیں ضرر تجھ کو فروغ شعلہ کہاں اور فروغ حسن کہاں ہزار حیف کہ اتنی نہیں خبر تجھ کو تڑپ تڑپ کے جو بے اختیار کرتا ہے نہیں ہے آگ کے شعلہ سے آہ ڈر تجھ کو یہ ننھے ننھے پر و بال یہ ستم کی تپش ملا ہے آہ قیامت کا کیا جگر تجھ کو قریب شمع کے ...