شاعری

سکون تنہائی

کنج تنہائی میں ہم ایسے پریشاں بھی نہیں کوئی محرومیٔ یاراں بھی نہیں تیرے جانے سے اکیلا تو ہوا ہوں لیکن تیرے جانے سے مرا درد فروزاں بھی نہیں تو نے چھوڑا تو زمانے سے بھی رشتہ ٹوٹا عشق کا غم ہے کوئی اب غم دوراں بھی نہیں دل کو سمجھاتا ہوں کرتے ہو شکایت کس سے مہرباں ہوگا کوئی اس کا ...

مزید پڑھیے

تلاش جہان ناپید

جہاں نہ سایۂ ماضی کہیں نظر آئے جہاں نہ فکر ہو فردا کی کوئی دامن گیر نہ دوست ہو نہ شناسا نہ کوئی دشمن ہو کسی کی عنبری زلفوں کا میں نہیں ہوں اسیر سفر جو ہو تو کوئی کارواں نہ رہبر ہو نہ منزلوں کے لیے ہو تلاش دامن گیر ہو دشت میرا مکاں اور کوہ دیواریں ہو سائباں کی طرح سر پہ آسمان ...

مزید پڑھیے

بیماری کی خبر

جب خط میں تم لکھ دیتی ہو کچھ حال اپنی بیماری کا میں بیٹھ کے تنہائی میں جانے کیا کیا سوچا کرتا ہوں کچھ اندھے کوڑی دیوانے آنکھوں میں سمانے لگتے ہیں کچھ قحط زدہ بھوکے پیاسے جاں خاموشی سے دے دے کر دنیا میں مفلس رہنے کی تعزیریں پانے لگتے ہیں کٹتے ہیں جن کے شام و سحر اک قابل نفرت خواری ...

مزید پڑھیے

لکیریں کون کھینچے گا

لکیریں کھینچ دو چاروں طرف اس کے لکیریں کھینچ دو کہ وہ نقطہ ہے لیکن دائرے کی قید سے باہر نکل جائے تو اک پل میں لکیریں کھینچ دو چاروں طرف اس کے لکیریں کھینچ دو کہ وہ جلتا ہوا اک لفظ ہے جس کو کسی کے ہونٹ نے اب تک نہیں چوما اگر چومے لکیریں کھینچ دو چاروں طرف اس کے لکیریں کھینچ دو وہ اک ...

مزید پڑھیے

دل صافی

دل صافی یہ ہو اے مہرؔ خدا کی رحمت میں نے محسوس کیا ہے بہت آرام یہاں گوشۂ عافت اس کو کہیں تو زیبا ہے کیسی تسکین کا ہے کیسے سکوں کا یہ مکاں اس طرح شہر سے کچھ دور کوئی معبد ہو شارع عام سے ہٹ کر کہ نہ ہو بھیڑ وہاں کوئی جائے بھی جو اس جا تو ارادہ کر کے یہ نہ ہو ہر کس و ناکس ہو وہاں گشت ...

مزید پڑھیے

آئینہ دیکھنا

آئنہ دیکھنے کا شوق ہے وہ اس کا ہر شخص مبتلا دیکھا سامنے آئنے کے بن ٹھن کر ہم نے احباب کو کھڑا دیکھا کوئی موچھوں پہ تاؤ دیتا ہے کوئی ڈاڑھی سنوارتا دیکھا کوئی کپڑوں کو صاف کرتا ہے کوئی منہ دیکھتا ہوا دیکھا شانہ ہے یا برش ہے یا رومال ہاتھ خالی نہ ایک کا دیکھا شوق ہے عام جامہ زیبی ...

مزید پڑھیے

خواب دیکھنا

ہے جہان گزراں خواب کا بالکل نقشہ دیدۂ حضرت انساں کے لیے دھوکا سا شادمانی کا تبسم ہے کہ آنسو غم کا یہ بھی جھوٹا ہے جو میری سنو وہ بھی جھوٹا یاں ہے جو چیز وہ سچی نہیں جز نام خدا نام و شہرت کے یہ چمکارے بھی بالکل جھوٹے مثل نیرنگ شفق ہم نے بدلتے دیکھے عشق و امید ہے کیا حسن سمجھتے ہو ...

مزید پڑھیے

چاند رات

دور کوؤں نے بیٹھ کر لب جو پھر ہلائے تھکے تھکے بازو گر رہی ہیں سیاہیاں ہر سو ایک ہی بار دل کے دروازے کھلتے ہیں اور پھر نہیں کھلتے رات عورت ہے گرچہ تیرہ جبیں دل مگر کاروان سرائے نہیں ایک ایواں ہے جس کے دروازے کھل کے اک بار پھر نہیں کھلتے ایک بیوہ کے نوجواں جذبات سوچ روشن مگر ...

مزید پڑھیے

چنوتی

میں سیتا ہوں تم رام بنو میں پاون گھر کی رانی ہوں پریوار چلانے والی ہوں اس دیش کی میں رکھوالی ہوں سمان بڑھانے والی ہوں میں وچن نبھانے والی ہوں میں سیتا ہوں تم رام بنو تم بن کے بھونرا کلی کلی منڈلاتے ہو اڑ جاتے ہو وشواس محل کی دیواریں ہر روز خود ہی تم ڈھاتے ہو وشواس محل کی ...

مزید پڑھیے

نو عروس

وہ جمال نو عروسی کی پھبن وہ تبسم ریز چشم سرمگیں سنبلیں زلفوں پہ افشاں کی چمک وہ جبیں پر تابش ماہ مبیں شوخیوں کی بجلیاں جذب نظر انکھڑیوں میں جذبۂ ناز آفریں کیف سے لبریز صہبائے شباب خون میں رقصاں شراب آتشیں عارضوں پر چاندنی چھٹکی ہوئی وہ لب گلگوں پہ موج انگبیں حسن سے چھنتی ہوئی ...

مزید پڑھیے
صفحہ 14 سے 960