ایبسٹریکٹ آرٹ
ایبسٹریکٹ آرٹ کی دیکھی تھی نمائش میں نے کی تھی از راہ مروت بھی ستائش میں نے آج تک دونوں گناہوں کی سزا پاتا ہوں لوگ کہتے ہیں کہ کیا دیکھا تو شرماتا ہوں صرف کہہ سکتا ہوں اتنا ہی وہ تصویریں تھیں یار کی زلف کو سلجھانے کی تدبیریں تھیں ایک تصویر کو دیکھا جو کمال فن تھی بھینس کے جسم پر ...