شاعری

ان کی روش میں گردش پرکار دیکھ کر

ان کی روش میں گردش پرکار دیکھ کر ہم کیا کریں زمانے کی رفتار دیکھ کر چہرے کو پاؤڈر سے گراں بار دیکھ کر دل سرنگوں ہے رنگ رخ یار دیکھ کر حیرت زدہ ہیں شیخ برہمن ہیں دم بخود بہروپیوں کا لشکر جرار دیکھ کر ساقی نے ان کو بھنگ پلائی مجھے شراب ''دیتے ہیں بادہ ظرف قدح خوار دیکھ کر'' فاقوں ...

مزید پڑھیے

یہ نہ ہو کہ منہ ہی لٹکا چاہئے

یہ نہ ہو کہ منہ ہی لٹکا چاہئے شعر کہہ کر خود بھی ہنسنا چاہئے ہو حکومت غنڈے اپنے ساتھ ہوں کیوں نہ پھر غیروں کو سمجھا چاہئے کال بیل جو بجتے ہی دیدار ہو در سے کتا دور ان کا چاہئے کیسے جاؤں دل بدل کر اس طرف ''کچھ ادھر کا بھی اشارہ چاہئے'' راس آتا ہی نہیں ہم کو سکوں شانتی کو بھنگ کرنا ...

مزید پڑھیے

نذر احمد فرازؔ

پھر رسم زمانے کی نبھانے کے لئے آ مل کر کے گلے عید منانے کے لئے آ سر تال نئے پھر سے ملانے کے لئے آ ڈھولک پہ ذرا تھاپ لگانے کے لئے آ جو زخم جدائی کے دیئے ان پہ مری جاں سستا سا ہی مرہم تو لگانے کے لئے آ پلوں نے ترے ناک میں دم میری کیا ہے بوتل کا سہی دودھ پلانے کے لئے آ بن تیرے کہاں ...

مزید پڑھیے

اب چل پڑا ہوں آخری اپنے سفر کو میں

اب چل پڑا ہوں آخری اپنے سفر کو میں اچھا ہے سیدھا کر لوں جو اپنی کمر کو میں ہیں تعزیت کو اپنی یہ دونوں اڑے ہوئے ''حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں'' جب سے بڑھا ہے شہر میں موتوں کا سلسلہ ہم راہ اپنے رکھتا ہوں اک نوحہ گر کو میں مجھ کو ملے گا بیمے کا پیسہ نہ ایک بھی ''یہ جانتا تو ...

مزید پڑھیے

کس نے کہا ہے یہ کہ خدا سے دعا نہ مانگ

کس نے کہا ہے یہ کہ خدا سے دعا نہ مانگ لیکن بھلائی یار کی اپنا برا نہ مانگ جو جیب کاٹنی ہو تو اپنا بلیڈ رکھ نائی سے اس کے کام کا تو استرا نہ مانگ جس نے دیا ہے زہر تجھے کھیل کھیل میں ایسے ستم ظریف سے تو پھر دوا نہ مانگ نیتا ہے دل کا چاہے تو دل سے نکال دے لیکن ہمارے گھپلوں کی فرد سزا ...

مزید پڑھیے

فیملی پلاننگ

اے مرے بچے مرے لخت جگر پیدا نہ ہو یاد رکھ پچھتائے گا تو میرے گھر پیدا نہ ہو تجھ کو پیدائش کا حق تو ہے مگر پیدا نہ ہو میں ترا احسان مانوں گا اگر پیدا نہ ہو ہم نے یہ مانا کہ پیدا ہو گیا کھائے گا کیا گھر میں دانے ہی نہ پائے گا تو بھنوائے گا کیا اس نکھٹو باپ سے مانگے گا کیا پائے گا ...

مزید پڑھیے

بتوں سے عشق گر بے مال و زر ہوگا تو کیا ہوگا

بتوں سے عشق گر بے مال و زر ہوگا تو کیا ہوگا پھٹیچر کی محبت کا اثر ہوگا تو کیا ہوگا اگر درپیش طوفانی سفر ہوگا تو کیا ہوگا اور آگے آگے بدھو راہ بر ہوگا تو کیا ہوگا کروں تو عرض مطلب ان سے لیکن ڈر یہ لگتا ہے اگر ہوگا تو کیا ہوگا مگر ہوگا تو کیا ہوگا ابھی تو حضرت واعظ مذمت مے کی کرتے ...

مزید پڑھیے

جو خدا کو اپنے میں نے کسی وقت بھی پکارا

جو خدا کو اپنے میں نے کسی وقت بھی پکارا تو کسی کا کیا ہے ساجھا تو کسی کا کیا اجارا مجھے زخمی کرتے کرتے ہوا زخمی آپ ظالم بڑی مشکلوں سے میں نے ابھی مارا ہے پھٹارا ہے خدا کے ذکر میں بھی تجھے اس قدر تکلف یہ امور خیر میں بھی ارے واعظ استخارا کوئی بانی جفا ہے کوئی بانی وفا ہے مزا ...

مزید پڑھیے

خبر ہے میری رسوائی کی

اسی پرچے میں خبر ہے میری رسوائی کی جس میں تصویر چھپی ہے تیری انگڑائی کی کیسے کہہ دوں کہ میں لیڈر بھی ہوں اور لوٹا بھی بات سچی ہے مگر بات ہے رسوائی کی میرے افسانے سناتی ہے محلے بھر کو اک یہی بات ہے اچھی میری ہمسائی کی دو عدد ویڈیو فلموں میں گزر جاتی ہے صرف اتنی ہے طوالت شب تنہائی ...

مزید پڑھیے
صفحہ 8 سے 42