لائل پور کے مچھر
یہ لائل پور کے مچھر جو مل والوں نے پالے ہیں بہادر سورما ساونت تگڑے اور جیالے ہیں منظم طور سے مہماں پہ شب خوں مارنے والے یہ وہ ہیں جو نہیں کونین سے بھی ہارنے والے فلٹ چھڑکے ہوئے کمروں میں بھی تن تن کے آتے ہیں وہ سب مل کر خوشی میں فتح کے باجے بجاتے تھے کبھی وہ چارپائی پر کبھی وہ فرش ...