شاعری

میڈیکل ٹیسٹ

دو ملازم ایک کالا اور گورا دوسرا دوسرا پیدل مگر پہلا سوار راہ وار تھے سول سرجن کی کوٹھی کی طرف دونوں رواں کیونکہ بیماری کی رخصت کے تھے دونوں خواست گار راہ میں دونوں کے باہم ہو گئی کچھ ہشت مشت کوکھ میں کالے کی اک مکا دیا گورے نے مار صدمہ پہنچا جس سے تلی کو بہت مسکین کی آ کے ...

مزید پڑھیے

پوسٹ مین اس بت کا خط لاتا نہیں

پوسٹ مین اس بت کا خط لاتا نہیں اور جو لاتا ہے پڑھا جاتا نہیں عاشقی سے کیوں ہم استعفیٰ نہ دیں ہوٹلوں کا بل دیا جاتا نہیں شیخ جی موٹر پہ حج کو جائیے عہد نو میں اونٹ کام آتا نہیں بوسہ لیں اس سرو قد کا کس طرح تار پر ہم سے چڑھا جاتا نہیں عاشقوں پر ظلم کرنا چھوڑ دیں کیوں بے قاصد جا کے ...

مزید پڑھیے

فرضی لطیفہ

خدا حافظ مسلمانوں کا اکبرؔ مجھے تو ان کی خوشحالی سے ہے یاس یہ عاشق شاہد مقصود کے ہیں نہ جائیں گے ولیکن سعی کے پاس سناؤں تم کو اک فرضی لطیفہ کیا ہے جس کو میں نے زیب قرطاس کہا مجنوں سے یہ لیلیٰ کی ماں نے کہ بیٹا تو اگر کر لے ایم اے پاس تو فوراً بیاہ دوں لیلیٰ کو تجھ سے بلا دقت میں بن ...

مزید پڑھیے

برق کلیسا

رات اس مس سے کلیسا میں ہوا میں دو چار ہائے وہ حسن وہ شوخی وہ نزاکت وہ ابھار زلف پیچاں میں وہ سج دھج کہ بلائیں بھی مرید قدر رعنا میں وہ چم خم کہ قیامت بھی شہید آنکھیں وہ فتنۂ دوراں کہ گنہ گار کریں گال وہ صبح درخشاں کہ ملک پیار کریں گرم تقریر جسے سننے کو شعلہ لپکے دلکش آواز کہ سن کر ...

مزید پڑھیے

زمانہ آیا ہے بے حجابی کا عام دیدار یار ہوگا

زمانہ آیا ہے بے حجابی کا عام دیدار یار ہوگا بس اور کپڑا نہ سل سکے گا جو تن پہ ہے تار تار ہوگا تلاش گندم کو گھر سے نکلے گا قافلہ مور ناتواں کا پلٹ کے آیا تو سب کے پہلو میں اک دل دغدار ہوگا قصائی بکرے کا گوشت لے کر سبھی ہمالہ پہ جا چڑھیں گے جو ان کا پیچھا کرے گا گھس پس کے ایک مشت غبار ...

مزید پڑھیے

نئی حد بندیاں ہونے کو ہیں آئین گلشن میں

نئی حد بندیاں ہونے کو ہیں آئین گلشن میں کہو بلبل سے اب انڈے نہ رکھے آشیانے میں پچہتر لاکھ اک بیکار مد میں صرف کر دیں گے رعایا کے لئے کوڑی نہیں جن کے خزانے میں جو ارزاں ہے تو ہے ان کی متاع آبرو ورنہ ذرا سی چیز بھی بے حد گراں ہے اس زمانے میں جفا و ظلم نصب العین ہوگا جس حکومت ...

مزید پڑھیے

پیروڈی

یہ کھٹمل یہ مکھی یہ مچھر کی دنیا یہ لنگور بھالو یہ بندر کی دنیا یہ کتوں گدھوں اور خچر کی دنیا یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے یہ عورت یہ مردوں یہ چھکوں کی دنیا نہتوں کی ہتھیار‌ بندوں کی دنیا یہ ڈاکو پولس اور غنڈوں کی دنیا یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے یہ چوروں یہ لچوں ...

مزید پڑھیے

قیمتی کتاب

ایک دن بیوی نے فرمایا تمہاری ہر کتاب فالتو سامان ہے کوڑا ہے ردی ہے جناب آج کل مہنگائی سے میں کس قدر بد حال ہوں تم اجازت دو اگر ردی میں ان کو بیچ دوں دفن ان میں علم و فن کے ہیں ہزاروں ماہتاب میں نے بیوی سے کہا نایاب ہے ہر اک کتاب دیکھ یہ دیوان غالب آپ ہے اپنی مثال اس کا اک اک شعر ...

مزید پڑھیے

مرا پڑوسی کوئی مال دار تھوڑی ہے

مرا پڑوسی کوئی مال دار تھوڑی ہے یہ کار بینک کی ہے اس کی کار تھوڑی ہے ہر ایک ملک میں جائیں گے کھائیں گے جوتے کہ بزدلوں میں ہمارا شمار تھوڑی ہے خدا کا شکر ہے چکر کئی سے ہیں اپنے بس ایک بیوی پہ دار و مدار تھوڑی ہے گلے میں ڈال کے باہیں سڑک پہ گھومیں گے ہے نقد عشق ہمارا ادھار تھوڑی ...

مزید پڑھیے

میں ترا شہر

مجھ سے پھر میری کار تو مانگے ایک یا دو ہزار تو مانگے اس سے پہلے ادھار تو مانگے میں ترا شہر چھوڑ جاؤں گا گیت فلموں کے گنگنانے میں روڈ پر لڑکیاں پٹانے میں اس سے پہلے پٹوں میں تھانے میں میں ترا شہر چھوڑ جاؤں گا بن نہ جائے خبر بڑی کوئی اس سے پہلے کہ پھلجھڑی کوئی پھونک دے دل کی ...

مزید پڑھیے
صفحہ 41 سے 42