احمقوں کی کانفرنس
اک خبر ہم نے پڑھی تھی کل کسی اخبار میں احمقوں کا ایک جلسہ تھا کہیں بازار میں ہر نمونے کا چغد حاضر تھا اس دربار میں جیسے ہر ٹائپ کا عاشق کوچۂ دل دار میں تھا ہر اک مہماں یہاں نا خواندہ و خود ساختہ کوئی ان میں صاحب دل تھا کوئی دل باختہ سب سے پہلے اک بڑا احمق ہوا یوں شعلہ بار جنٹلمین ...