شاعری

جب بھی والد کی جفا یاد آئی

جب بھی والد کی جفا یاد آئی اپنے دادا کی خطا یاد آئی جس نے دھویا سر محفل مجھ کو اسی دھوبن کی ادا یاد آئی یہ ملاوٹ کا اثر ہے یارو وصل کے ساتھ قضا یاد آئی پہلی فرصت میں کرا نس بندی لے مجھے تیری دوا یاد آئی دوسری نے جو سنبھالی چپل پہلی بیوی کی وفا یاد آئی

مزید پڑھیے

کسی شعبے میں ہے بیوی کہیں سالے ہوں گے

کسی شعبے میں ہے بیوی کہیں سالے ہوں گے جانے کتنوں کے یہاں دال میں کالے ہوں گے جو سر عام تری گالیاں سن کر خوش ہوں وہ کوئی اور ترے چاہنے والے ہوں گے جن کے باطن میں اندھیرا ہی اندھیرا ہوگا ان کے چہروں کے لیے نور کے ہالے ہوں گے اپنے دم سے ہے زمانے میں گھٹالوں کا وجود ہم جہاں ہوں گے ...

مزید پڑھیے

امتحاں ہم نے دیے ہیں نوجوانی میں بہت

امتحاں ہم نے دیے ہیں نوجوانی میں بہت اور نمبر لے چکے ہیں لن ترانی میں بہت دشمنوں کی دشمنی میرے لیے آسان تھی خرچ آیا دوستوں کی میزبانی میں بہت ان کے رخ کی جاذبیت کا سبب پوشیدہ ہے آنکھ میں کم اور چشمے کی کمانی میں بہت مہربانی کر مجھے اپنی کہانی میں نہ رکھ بے تکے کردار ہیں تیری ...

مزید پڑھیے

نوا ہے ہم نوا کوئی نہیں ہے

نوا ہے ہم نوا کوئی نہیں ہے مگر میری خطا کوئی نہیں ہے کہا اٹھلا کے اس نے آئیے نا یہاں میرے سوا کوئی نہیں ہے حسینوں نے بنائی ہے وہ درگت مجھے پہچانتا کوئی نہیں ہے لگے ہیں کام سے لائن میں سارے کسی کو دیکھتا کوئی نہیں ہے دبانا شرط ہے بجتے ہیں سارے کھلونا بے صدا کوئی نہیں ہے ہر اک ...

مزید پڑھیے

جب سے ان کی دم کا چھلا بن گئے

جب سے ان کی دم کا چھلا بن گئے ہم اکیلے تھے محلہ بن گئے سال بھر میں یا خدا یہ کیا ہوا مرد سے ہم اوئی اللہ بن گئے بن گیا جس وقت میں نفرت کی گیند سب چلم بردار بلا بن گئے حسن جب بیوی بنا ہم اس کے بعد نون لکڑی تیل غلہ بن گئے شانتی والوں سے جب کرسی چھنی سب کے سب ہڑبونگ ہلا بن ...

مزید پڑھیے

بیٹھے ہیں

جو مے خانے میں ساقی کی جگہ خرکار بیٹھے ہیں تو مسجد میں بھی مولانا عذاب النار بیٹھے ہیں خداوندا یہ تیرے سادہ دل بندے کہاں جائیں یہاں لٹھ مار بیٹھے ہیں وہاں لٹھ مار بیٹھے ہیں یہ مکتب ہے یہاں طفلان دل افگار بیٹھے ہیں ہزاروں بار اٹھے ہیں ہزاروں بار بیٹھے ہیں تلاش علم کی ایسی سزا دی ...

مزید پڑھیے

لڑی اس ٹھاٹ سے منکوحۂ کافر بیاں میری

لڑی اس ٹھاٹ سے منکوحۂ کافر بیاں میری فرشتے لکھتے لکھتے چھوڑ بھاگے داستاں میری محلے بھر کی دیواروں پہ سر ہی سر نظر آئے مرے بچوں نے جس دم لوٹ لی طرز فغاں میری عجب کچھ لطف رکھتا ہے جو کہتے ہیں میاں بیوی کہ شادی ہو گئی لیکن کہاں تیری کہاں میری مسلماں ہوں مگر یہ سوچ کر مرنے سے ڈرتا ...

مزید پڑھیے

لخت جگر

رات اک ٹیچر کے گھر لخت جگر پیدا ہوا واں بجائے شاد کامی شور و شر پیدا ہوا ساتھ بر خوردار کے روتا تھا اس کا باپ بھی رو کے کہتا تھا کہاں او بے خبر پیدا ہوا میں مخالف ماں مخالف اور حکومت بھی خلاف دشمن منصوبہ بندی! تو مگر پیدا ہوا! میں تو پیداوار ہوں سستے زمانے کی میاں تو بتا اس دور میں ...

مزید پڑھیے

چلو بھر پانی میں جاکے ڈوب مر

چلو بھر پانی میں جاکے ڈوب مر کچھ نہ کچھ غیرت ہی کھا کے ڈوب مر صاف پانی تو یہاں ملتا نہیں اب کسی نالے میں جاکے ڈوب مر شاعری تو تجھ سے ہو سکتی نہیں دوسروں کے شعر گا کے ڈوب مر بہتی گنگا سے ہے تیری دوستی میں تو کہتا ہوں نہا کے ڈوب مر یہ بھی ہے کار جواں مرداں میاں کھل کھلا کے ہنس ہنسا ...

مزید پڑھیے
صفحہ 22 سے 42