شاعری

انجانا ڈر

والد سے میکدے میں ملاقات ہو گئی میں جس سے ڈر رہا تھا وہی بات ہو گئی بزم سخن میں میں تھا مسلسل جگا رہا تھا ذہن بھی ہزل کی دھنوں میں پھنسا ہوا کھانا ملا تھا شب نہ سویرے کا ناشتہ بھولے سے اس کے گھر کی طرف میں چلا گیا اچھی طرح سے میری مدارات ہو گئی میں جس سے ڈر رہا تھا وہی بات ہو گئی کیا ...

مزید پڑھیے

انوکھے کارنامے

بے رخی کو بھی نوازش کی ادا کہنا پڑا مصلحت تھی زہر پی کر بھی دوا کہنا پڑا بے وقوفی کے انوکھے کارنامے دیکھ کر اچھے خاصے لیڈروں کو بھی گدھا کہنا پڑا

مزید پڑھیے

ملا جی کی بیوی کا جواب

چوتھی شادی کر کے ملا جی بہت شاداں ہوئے اپنی قسمت کی بلندی دیکھ کر نازاں ہوئے یوں جوانوں کی طرح لائے دلہن کو ساتھ میں آ گئی ہو جیسے سلطانہ کہیں کی ہاتھ میں پہلے ہی دن سارے گھر کا جائزہ اس نے لیا اپنے شوہر کی نظر کا جائزہ اس نے لیا چار کیلیں خاص کمرے میں نظر آئیں اسے تین کیلوں پر ...

مزید پڑھیے

لیڈر

کسی جلسے میں اک لیڈر نے یہ اعلان فرمایا ہمارے منتری آنے کو ہیں بیدار ہو جاؤ یکایک لاؤڈ اسپیکر سے گونجا فلم کا نغمہ وطن کی آبرو خطرے میں ہے ہشیار ہو جاؤ

مزید پڑھیے

نیا بنجارہ نامہ

اس باپ سے ناطہ توڑ لیا جس باپ کا تھا بے حد پیارا تو مال ہڑپ کر بیٹھا ہے روتا ہے خسر بھی بچارا دستوں میں آگ ہی نکلے گی کھائے گا اگر تو انگارا تو مال اور دھن کے چکر میں پھرتا ہے عبث مارا مارا سب ٹھاٹ پڑا رہ جائے گا جب لاد چلے گا بنجارا کیا فائدہ رسوا ہونے سے رسوائی کا آغاز نہ کر جس ...

مزید پڑھیے

شیطان آدھا رہ گیا

فتح کرنے کے لئے میدان آدھا رہ گیا آدھا پورا ہو گیا ارمان آدھا رہ گیا قرض جتنوں نے لیے تھے ہو گئے سب لاپتہ شمع کی مانند گھل کر خان آدھا رہ گیا کانگریس اور جنتادل میں بٹ گئے صوبے تمام پھر تو یوں کہئے کہ ہندوستان آدھا رہ گیا مانتا ہوں میں کہ تیری میزبانی کم نہ تھی لوٹ کر پھر کیوں ترا ...

مزید پڑھیے

آٹھواں شوہر

کنوارے بوڑھے نے شادی کی ایسی عورت سے کسی طرح بھی جو کچھ کم نہ تھی قیامت سے نصیب والی تھی چھ شادی کر چکی تھی وہ اب اپنے ساتویں شوہر کی زندگی تھی وہ کچھ ایسا ساتواں شوہر بھی ہو گیا بیمار یقیں تھا سب کو کہ یہ بھی اجل کا ہوگا شکار یہ بات سوچ کے عورت غریب رونے لگی پچھاڑ مار کے ہوش و حواس ...

مزید پڑھیے

نوکر

تم کنواری رہ کے شوہر ڈھونڈتی رہ جاؤ گی دیکھ لینا زندگی بھر ڈھونڈتی رہ جاؤ گی جلد سے جلد اپنے گھر میں نوکری دے دو مجھے ورنہ بے قیمت کا نوکر ڈھونڈتی رہ جاؤ گی

مزید پڑھیے

ڈاکوؤں کی کانفرنس

میں نے کل اک خواب دیکھا جو کبھی دیکھا نہ تھا سچ اگر پوچھو تو یارو سو کے بھی سویا نہ تھا اجنبی سے شہر میں پیہم رہا مصروف سیر ایک اک ذرہ جہاں کا تھا مری نظروں میں غیر رک گئے اک قصر نو کے سامنے میرے قدم ایک بینر پر نظر آئی عبارت یہ رقم اس جگہ پر طالبان امن کی ہے بزم عام قوم کی اصلاح کی ...

مزید پڑھیے

مشاعرہ ہوگا

بس ایک ہفتے میں اپنا مشاعرہ ہوگا ہوا ہے بھابی کے بیٹا مشاعرہ ہوگا نہ ساز و رقص کی محفل نہ بزم قوالی ہماری شادی میں تنہا مشاعرہ ہوگا تمہیں بتاؤ گلے باز شاعروں کے بغیر اگر ہوا بھی تو کیسا مشاعرہ ہوگا اٹھیں ہزار صدائیں مشاعرے کے خلاف ہمارا دعویٰ ہے ہوگا مشاعرہ ہوگا بلا بلائے بھی ...

مزید پڑھیے
صفحہ 18 سے 42