ہم نے چپ رہ کے جو ایک ساتھ بتایا ہوا ہے
ہم نے چپ رہ کے جو ایک ساتھ بتایا ہوا ہے وہ زمانا مری آواز میں آیا ہوا ہے غیر مانوس سی خوشبو سے لگا ہے مجھ کو تو نے یہ ہاتھ کہیں اور ملایا ہوا ہے میں اسے دیکھ کے لوٹا ہوں تو کیا دیکھتا ہوں شہر کا شہر مجھے دیکھنے آیا ہوا ہے