شاعری

درکار کچھ نہیں تری مہر و وفا کے بعد

درکار کچھ نہیں تری مہر و وفا کے بعد کچھ اور مانگتا ہی نہیں اس دعا کے بعد قربان جاؤں ایسی سخاوت پہ میں حضور کیا چاہیے جو پوچھ رہے ہیں عطا کے بعد کیسا فقیر ہوں میں تری بارگاہ کا کشکول توڑ دیتا ہوں اکثر صدا کے بعد کل بھی خدا سے پہلے ادھوری تھی کائنات کچھ بھی نہیں ہے آج بھی دنیا خدا ...

مزید پڑھیے

دیکھ یوں روٹھ کر نہیں جاتے

دیکھ یوں روٹھ کر نہیں جاتے باغ سے بے ثمر نہیں جاتے بات کو کر رہے ہیں ختم یہیں تیری اوقات پر نہیں جاتے یعنی کہ لوگ اب جدا ہو کر زندہ رہتے ہیں مر نہیں جاتے اپنی آوارگی میں رہتے ہیں تیرے عشاق گھر نہیں جاتے کوچ کر جائیں گر پرندے تو ان کے پیچھے شجر نہیں جاتے تیرے کوچے کی سمت پاؤں ...

مزید پڑھیے

تیرے دل میں جو حقارت ہے ترے بس میں نہیں

تیرے دل میں جو حقارت ہے ترے بس میں نہیں تیرے بچپن کی یہ عادت ہے ترے بس میں نہیں تم نہیں مانو گے اتنی تو خبر ہے مجھ کو چار لوگوں پہ حکومت ہے ترے بس میں نہیں کج سخن ہے تو منافق ہے تو کم ظرف بھی ہے اس حوالے سے جو شہرت ہے ترے بس میں نہیں آنکھ میں نیند اترنے ہی نہیں دیتا ہے خواب زاروں ...

مزید پڑھیے

دیوار و در سے چاہے تو رشتہ بنا کے رکھ

دیوار و در سے چاہے تو رشتہ بنا کے رکھ لیکن برا نہ مانے تو دستک بچا کے رکھ تو آندھیوں کے کھیل سے واقف نہیں ابھی پلکوں کے طاق پر نہ تو دیپک جلا کے رکھ خالق جو تو نے اس کو بنایا ہے گل بدن پھر حاسدوں کے شر سے بھی اس کو بچا کے رکھ سن اے امیر شہر میں مومن مزاج ہوں اپنی منافقت سے نہ مجھ ...

مزید پڑھیے

روز اس کو منانا پڑتا ہے

روز اس کو منانا پڑتا ہے یعنی خود کو گرانا پڑتا ہے بات وہ بے تکی سی کرتی ہے اور مجھے مسکرانا پڑتا ہے گو کہ ہم ساتھ ہیں مگر اپنے درمیاں اک زمانہ پڑتا ہے میری جاں لوگ چھوڑ جاتے ہیں میری جاں دل لگانا پڑتا ہے رات رو کر گزار لیتے ہیں صبح پھر مسکرانا پڑتا ہے

مزید پڑھیے

رم جھم ہے یہ اشکوں کی روانی ہے کہ کیا ہے

رم جھم ہے یہ اشکوں کی روانی ہے کہ کیا ہے آ دیکھ مری آنکھ میں پانی ہے کہ کیا ہے انوار کے دھارے ہیں یہ خوشبو ہے کہ تم ہو آنچل ہے کوئی رات کی رانی ہے کہ کیا ہے شعلہ ہے یہ شبنم ہے کہ تتلی ہے کلی ہے اک بحر سخن تیری جوانی ہے کہ کیا ہے یہ چاند سا چہرہ ہے کہ سورج کی کرن ہے زلفیں ہیں تری رات ...

مزید پڑھیے

تم جو چاہو تو کہانی یہ سنا دیتے ہیں

تم جو چاہو تو کہانی یہ سنا دیتے ہیں کس طرح لوگ محبت میں دغا دیتے ہیں ورنہ یہ راز محبت تو عیاں ہوتا نہیں لوگ کم ظرف کئی شور مچا دیتے ہیں کس طرح ان کو فلک چھونے سے روکے گی ہوا جن پرندوں کو ہرے پیڑ دعا دیتے ہیں میں جنہیں چھوڑ کے پردیس چلا آیا ہوں راستے آج بھی گاؤں کے صدا دیتے ...

مزید پڑھیے

تیری منزل کہ راستہ ہوں میں

تیری منزل کہ راستہ ہوں میں کچھ بتا تو سہی کہ کیا ہوں میں تیری الجھی ہوئی کہانی کا ایک دلچسپ واقعہ ہوں میں ہوش مجھ کو نہیں سمجھ پاتا بے خودی تو بتا کہ کیا ہوں میں تیرے سارے عیوب جانتی ہوں تیری خاطر تو آئنہ ہوں میں جس کا رہرو ابھی نہیں پہنچا ایک پر پیچ راستہ ہوں میں چند کرنوں ...

مزید پڑھیے

جب کسی شخص نے ظالم کی طرف داری کی

جب کسی شخص نے ظالم کی طرف داری کی ہم بھی گلیوں میں نکل آئے عزا داری کی تو جو لوٹ آیا سبھی جور و جفا بھول گئے ہم نے تجھ یار کو دیکھا تری دل داری کی وقت رخصت تجھے ہنستے ہوئے مڑ کر دیکھا ہم ترے حکم کو مانے سو اداکاری کی عشق تو سارے مذاہب سے میاں آگے ہے مفتیٔ شہر محبت نے سند جاری ...

مزید پڑھیے

یہ مرا وجدان اس سے بہرہ ور پہلے سے ہے

یہ مرا وجدان اس سے بہرہ ور پہلے سے ہے جو بتائے گا مجھے اس کی خبر پہلے سے ہے تم نے کرنا کچھ نہیں آنا ہے رہنا ہے یہاں ورنہ قائم تو یہاں جادو نگر پہلے سے ہے دل کو دلی کی طرح تو نے اجاڑا ہے فقط مت سمجھ لینا کہ یہ زیر و زبر پہلے سے ہے چلچلاتی دھوپ میں آواز دیتا ہے مجھے گھر کے آنگن میں ...

مزید پڑھیے
صفحہ 24 سے 4657