شاعری

تری تلاش کی میٹھی کسک سے لطف لیا

تری تلاش کی میٹھی کسک سے لطف لیا یقین توڑنے والے نے شک سے لطف لیا سو ماند پڑتے ہوئے حسن کو کیا تسلیم کہ آفتاب کی دھندلی چمک سے لطف لیا ترے نفس کی حرارت ہوئی نظر انداز ترے لباس کی بھینی مہک سے لطف لیا تمام عمر ترے در پہ ہی پڑے رہے ہیں تمام عمر ترے ہی نمک سے لطف لیا وہ انتظار تھا ...

مزید پڑھیے

سہو بے چارگی کا دکھ

سہو بے چارگی کا دکھ اٹھاؤ بندگی کا دکھ سبھی کو دکھ ہے غربت کا مجھے آسودگی کا دکھ تجھے میری ضرورت تھی سو اب کیا بے رخی کا دکھ کسی کی اک غلط فہمی کسی کی زندگی کا دکھ تمہارے بولنے کا ڈر تمہارے خامشی کا دکھ

مزید پڑھیے

ہم نہیں عہد ملاقات سے ٹلنے والے

ہم نہیں عہد ملاقات سے ٹلنے والے آج ہیں گیسوئے خم دار سنورنے والے اب تری دید کی خاطر یہ مجھے لگتا ہے تیرے عشاق ہیں آپس میں الجھنے والے اک ستم یہ کہ ادب سے بھی لگن رکھتے ہیں میری غزلوں کی پذیرائی پہ جلنے والے میں نے چاہا تھا کروں بات کوئی میں لیکن میرے احباب نہیں بات نگلنے ...

مزید پڑھیے

لذت۔لمس کا انکار نہیں کر سکتا

لذت۔لمس کا انکار نہیں کر سکتا دور بیٹھے تجھے سرشار نہیں کر سکتا جیسے میں دوستوں سے ہنس کے گلے ملتا ہوں کوئی معمولی اداکار نہیں کر سکتا ایک دو بار تو روکوں گا مروت میں تجھے سینکڑوں بار تو اصرار نہیں کر سکتا باغ میں ایک بھی پھول ایک بھی پھل کے ہوتے تو مجھے زیست سے بیزار نہیں کر ...

مزید پڑھیے

سروں پہ بجلی گری تار تھرتھرانے لگے

سروں پہ بجلی گری تار تھرتھرانے لگے مگر یہ گیت نئی نسل کو سہانے لگے ہم اپنے سرد سوالوں پہ زرد ہیں اور آپ جواب بن نہیں پایا تو مسکرانے لگے بھلا ہو وقت کا وہ راستہ بھٹک گئی تھی مدد کے راستے ہم راستہ بنانے لگے وہ جس کو آپ نے نایاب پینٹنگ کہا ہے مجھے تو پانچ چھ رنگوں کے چار خانے ...

مزید پڑھیے

تیرا ہونا نہیں کھلا مجھ پر

تیرا ہونا نہیں کھلا مجھ پر لعنتیں بھیج اے خدا مجھ پر کوئی بھی ٹھیک سے بتاتا نہیں کیسا گزرا ہے سانحہ مجھ پر باغ ویرانہ ہونے لگتا ہے رنگ کھلتے ہیں اس طرح مجھ پر ان نگاہوں نے سرسری دیکھا اور اک سحر چھا گیا مجھ پر ایک لمحے نے میرے اپنوں کو ہنستے ہنستے رلا دیا مجھ پر فحش بکتا ہوں ...

مزید پڑھیے

سہہ چکا تیرگی نہ واپس آ

سہہ چکا تیرگی نہ واپس آ کٹ گئی زندگی نہ واپس آ اب مجھے صبر آ گیا ہے دوست اب تو چاہے کبھی نہ واپس آ سوچتا ہوگا وہ بھی اپنی جگہ کرتا رہ شاعری نہ واپس آ مل رہا ہے تو پورے قد سے مل اس طرح سرسری نہ واپس آ کام پر دھیان دے رہا ہوں میں مہربانی تری نہ واپس آ اپنی مرضی سے آ گیا ورنہ کہہ ...

مزید پڑھیے

ادھوری چیز مکمل کہاں لگے گی مجھے

ادھوری چیز مکمل کہاں لگے گی مجھے تمام عمر کسی کی کمی رہے گی مجھے میں اس لیے بھی خوشی کو تلاش کرتا نہیں مرے نصیب میں ہوگی تو ڈھونڈ لے گی مجھے میں ایک روز یقیناً تجھے دغا دوں گا تو ایک روز یقیناً برا کہے گی مجھے بدن ادھیڑے گی بسمل کا زندگی پہلے سنا ہے خاک میں آخر وہ ضم کرے گی ...

مزید پڑھیے

موت سے تو بے خبر ہے زندگی

موت سے تو بے خبر ہے زندگی خواہشوں کا اک نگر ہے زندگی موت رقصاں ایک ہی در پہ مگر بین کرتی در بدر ہے زندگی گر مودت ہے جو اہل بیت سے جاوداں ہے بے ضرر ہے زندگی چھوڑ کر جب سے گیا ہے وہ مجھے ڈھونڈھتا ہوں میں کدھر ہے زندگی کچھ گرے ہیں پات کچھ پھوٹے نئے موت کی ہر شاخ پر ہے زندگی بے رخی ...

مزید پڑھیے

عادت بن جاتی ہے جب آوارہ گردی

عادت بن جاتی ہے جب آوارہ گردی رہنے دیتی ہے گھر کب آوارہ گردی پہلے اپنے شہر کے سارے رستے سمجھو شوق سے کھل کے کرنا تب آوارہ گردی کتنی صبحیں عجلت میں مر جاتی ہیں کرتے ہیں جب میں اور شب آوارہ گردی در در گھوم رہا ہوں میں اک مدت سے ختم کسی صورت ہو رب آوارہ گردی اک میں ہی ہوں یاسرؔ جو ...

مزید پڑھیے
صفحہ 23 سے 4657