شاعری

آگ جانے نہ یہ ہوا جانے

آگ جانے نہ یہ ہوا جانے کون آیا ہے ان کو بھڑکانے دیمکیں لگ رہیں ہیں ذہنوں کو بند ہونے لگے کتب خانے کاش سب غور سے مجھے دیکھیں کاش کوئی مجھے نہ پہچانے ڈھونڈنے سے خدا تو ملتا ہے کس کو ملتا ہے یہ خدا جانے کیوں مری ہاں میں ہاں ملاتے ہو تم تو آئے تھے مجھ کو سمجھانے

مزید پڑھیے

زمیں اور آسماں ہونے سے پہلے

زمیں اور آسماں ہونے سے پہلے یہاں کیا تھا جہاں ہونے سے پہلے یہاں ہوں میں وہاں ہونے سے پہلے کہاں تھا میں یہاں ہونے سے پہلے تمہاری بے رخی کا لطف لیں گے تمہارے مہرباں ہونے سے پہلے امیر کارواں بننے کی ضد ہے شریک کارواں ہونے سے پہلے پرندوں پر نہ تانو اس کو لوگو یہ ٹہنی ہے کماں ہونے ...

مزید پڑھیے

نہ پوچھو کیسے ہمت کر رہے ہیں

نہ پوچھو کیسے ہمت کر رہے ہیں جو ہم پھر سے محبت کر رہے ہیں نہ جانے کیا چھپانا چاہتے ہیں جو ہم اتنی وضاحت کر رہے ہیں یہی بچے امامت بھی کریں گے جو مسجد میں شرارت کر رہے ہیں خوشی میں کس طرح نکلیں گے آنسو ابھی آنسو ریاضت کر رہے ہیں ہماری تاج پوشی ملتوی ہو ابھی تو لوگ بیعت کر رہے ...

مزید پڑھیے

اک تماشا ہم انوکھا دیکھتے

اک تماشا ہم انوکھا دیکھتے خود کو ہنستا سب کو روتا دیکھتے سر سے پا تک اس کو پورا دیکھتے خود کو جب آدھا ادھورا دیکھتے خود تماشا بن گئے دنیا میں ہم ورنہ دنیا کا تماشا دیکھتے کیوں بھلا گھر لوٹتے ہم دشت سے کیوں بھلا دیکھا دکھایا دیکھتے وسعتیں ملتی اگر بینائی کو دشت سے گھر گھر سے ...

مزید پڑھیے

کھولا اخبار کا جو دروازہ

کھولا اخبار کا جو دروازہ لگ گیا خون ہاتھ پر تازہ آہٹیں ڈھونڈھتی ہیں قدموں کو دستکیں ڈھونڈھتی ہیں دروازہ خط میں لکھی ہوئی تھی کچھ باتیں کچھ کا ہم نے لگایا اندازہ سانس منزل سے قبل پھول گیا تیز چلنے کا ہے یہ خمیازہ

مزید پڑھیے

میں خوش ہوں اور یہ دنیا دکھی ہے

میں خوش ہوں اور یہ دنیا دکھی ہے مجھے اس بات پر شرمندگی ہے تمہارے سامنے رستے کھلے ہیں ہمارے سامنے اندھی گلی ہے مرا بستر بھی آخر پوچھ بیٹھا تمہاری نیند سے کیا دشمنی ہے ہمیں بھی اور کچھ کہنا نہیں ہے اسے جانے کی بھی جلدی بڑی ہے سمندر اس لئے مجھ سے خفا ہیں مری اک جل پری سے دوستی ...

مزید پڑھیے

وہ مجھ پر اس طرح بھی مہرباں ہو

وہ مجھ پر اس طرح بھی مہرباں ہو جہاں جاؤں وہ پہلے سے وہاں ہو اشاروں میں کہا گونگے نے ہم سے زباں ہوتے ہوئے بھی بے زباں ہو یہ روحیں بھی بدن کے ساتھ جائیں اگر زیر زمیں بھی آسماں ہو ضروری ہے کہ خود چلتے رہو تم ضروری یہ نہیں ہے کارواں ہو عجب اسکول ہے یہ زندگی کا جہاں استاد کا بھی ...

مزید پڑھیے

یہ اچھا ہے کہ یہ اچھا نہیں ہے

یہ اچھا ہے کہ یہ اچھا نہیں ہے جو اس سے اب کوئی رشتہ نہیں ہے وہ ہے ویسا کی اب ویسا نہیں ہے اسے اک عمر سے دیکھا نہیں ہے رہا ہو کر قفس سے کیا کرے گا پرندے نے کبھی سوچا نہیں ہے نہ پوچھو وقت کی رفتار ہم سے گزرتا ہے مگر دکھتا نہیں ہے مجھے مقتل میں روکا ہے یہ کہہ کر تمہیں اب جان کا خطرا ...

مزید پڑھیے

فلاں سے دیکھو فلانے کی بات کرتا ہے

فلاں سے دیکھو فلانے کی بات کرتا ہے یہ آئنہ تو لڑانے کی بات کرتا ہے اسے میں حال سنانے کو فون کرتا ہوں وہ مجھ سے شعر سنانے کی بات کرتا ہے یہ دشت اس کو بھلا کس طرح معاف کرے اسے جو چھوڑ کے جانے کی بات کرتا ہے یہاں اسی کو ہی پاگل قرار دیتے ہے یہاں ذرا جو ٹھکانے کی بات کرتا ہے اسے بلال ...

مزید پڑھیے

عشق میں ان کی طرح شاد نہیں ہو سکتا

عشق میں ان کی طرح شاد نہیں ہو سکتا اب کوئی قیسؔ یا فرہادؔ نہیں ہو سکتا میرے استاد نے اکثر یہ کہا ہے مجھ سے وقت جیسا کوئی استاد نہیں ہو سکتا وہ جو ہمدرد ہو صیاد کی تنہائی سے وہ پرندہ کبھی آزاد نہیں ہو سکتا دشت نے مجھ سے کہا جا تو رہا ہے لیکن تو مجھے چھوڑ کے آباد نہیں ہو سکتا یا ...

مزید پڑھیے
صفحہ 16 سے 4657