شاعری

بنایا ہے شہکار یوں تیرے غم نے

بنایا ہے شہکار یوں تیرے غم نے بہت داد پائی سر بزم ہم نے ہمیں کیا ملا آج جنت میں آ کر ہمیں کیا دیا تھا گزشتہ جنم نے ستم ہو اگر صاف کہہ دیں یہ سب کو ہمیں مار ڈالا کسی کے کرم نے کہیں گر تو بدنام بھی خود ہی ہوں گے دیا ہم کو دھوکا ہمارے صنم نے میں سمجھا سفر اس کی جانب ہے میرا کیا دور ...

مزید پڑھیے

بھول میری قبول کی اس نے

بھول میری قبول کی اس نے نقد قیمت وصول کی اس نے کس کی چاہت تھی اس کے سینے میں بات جب با اصول کی اس نے چاہیے اس کو سب کی ہمدردی اپنی صورت ملول کی اس نے دل نہیں مانتا کسی کی بھی بحث ساری فضول کی اس نے کیسے ہنس کر صفیؔ مری خواہش اپنے قدموں کی دھول کی اس نے

مزید پڑھیے

کہی بات اس نے بھی خدشات کی

کہی بات اس نے بھی خدشات کی کہاں تھے یہ تم نے کدھر رات کی یہ شکنوں بھری جو تری شال ہے ہے کہتی کہانی کسی رات کی ہمیشہ رہے گی مرے ساتھ یہ صنم تم نے غم کی جو سوغات کی تری آنکھ نے جب بھی دیکھا ہمیں کلی مسکرا دی ہے جذبات کی بہت دکھ سے سہنی پڑی ہے مجھے گھڑی یہ محبت کے صدمات کی یہ پتھر ...

مزید پڑھیے

اتنے امکان کب ہوئے پہلے

اتنے امکان کب ہوئے پہلے وہ پشیمان کب ہوئے پہلے اس میں کوئی نہیں ہے انہونی پورے ارمان کب ہوئے پہلے عشق معذور ہے مشقت سے ہم تھے ہلکان کب ہوئے پہلے جیسے مجھ کو غموں نے لوٹا ہے ایسے مہمان کب ہوئے پہلے آزمائش ہے یہ محبت کی حادثے جان کب ہوئے پہلے یہ بھی داؤ نہ ان کا ہو کوئی ایسے ...

مزید پڑھیے

کون سی ایسی لوح جبیں ہے

کون سی ایسی لوح جبیں ہے جس پر تیرا نقش نہیں ہے حال وہی ہے دل کے زیاں کا لیکن اب احساس نہیں ہے جس کو فلک بھی دیکھ رہے ہیں عرش نشاں وہ میری زمیں ہے آئی چمن میں فصل بہاراں کوئی مگر دل شاد نہیں ہے قصر دل کو ڈھانے والے دیکھ تو اس میں کون مکیں ہے خوب ہے یوں تو تیرا نغمہ دل کی مگر آواز ...

مزید پڑھیے

صبر و تسلیم کی سپر بھی نہیں

صبر و تسلیم کی سپر بھی نہیں اور تدبیر کار گر بھی نہیں تجھ سے ترک تعلقات بھی ہے اور تری یاد سے مفر بھی نہیں اب یہ کم ہمتی کا عالم ہے اعتماد اپنے آپ پر بھی نہیں غم کی تیرہ شبی معاذ اللہ اب تو اندازۂ سحر بھی نہیں منزلوں کا سراغ ڈھونڈھتے ہیں جو سزاوار رہ گزر بھی نہیں دل نہیں ...

مزید پڑھیے

ہو شوق پرخلوص تو مانع نہیں حدود

ہو شوق پرخلوص تو مانع نہیں حدود دریا رواں دواں ہے کناروں کے باوجود ہے دیدنی فراست حاضر کی یہ نمود اجسام تیز گام ہیں اور روح پر جمود کب کھل سکا ہے عقل پہ یہ راز ہست و بود فکر و نظر کے ساتھ ہیں احساس کے قیود آزادیاں وہ سخت ہیں زنداں کی قید سے جن میں نگاہ و فکر پہ ہوں سیکڑوں ...

مزید پڑھیے

اتنی ارزاں مئے گلفام نہ تھی

اتنی ارزاں مئے گلفام نہ تھی جب وہ مخمور نظر عام نہ تھی تجھ سے وابستہ ہے میری قسمت یہ خبر گردش ایام نہ تھی یاد آتے ہیں وہ لمحات کہ جب زندگی شعلہ بر اندام نہ تھی تھی جہاں منزل عرفان و یقیں دور تک سرحد اوہام نہ تھی کیا ہوا شمع کو یہ پچھلے پہر مضمحل اتنی سر شام نہ تھی ہاں بتا چشم ...

مزید پڑھیے

بدلے جو تم تو رسم تمنا بدل گئی

بدلے جو تم تو رسم تمنا بدل گئی محسوس یہ ہوا کہ یہ دنیا بدل گئی انسانیت گواہ کچھ ایسے بھی عزم ہیں سایہ میں جن کے قسمت فردا بدل گئی میرے جنون شوق میں کچھ آ گئی کمی یا تیرے التفات کی دنیا بدل گئی اب وقت احتیاط ہے بر جرأت نگاہ رندی کی ریت کیسی خدایا بدل گئی بدلے سبو نہ جام نہ آداب ...

مزید پڑھیے

دلوں میں محبت کی محشر طرازی

دلوں میں محبت کی محشر طرازی نظر سے نظر کی مگر بے نیازی بہت ٹھوکریں راہ الفت میں کھائیں مگر شوق کی ہے وہی حیلہ سازی نہ رکھتا زمانے سے کوئی تعلق خوشا خود فریبی زہے بے نیازی رہے مطمئن ہو کے پامال الفت کچھ ایسا تھا افسون بندہ نوازی یہ کس کو خبر تھی کہ جان تمنا ہے معصوم نظروں میں ...

مزید پڑھیے
صفحہ 14 سے 4657