فزکس میں فیل ہونا

فراق گورکھپوری آگرہ یونیورسٹی میں انٹر سائنس کے طالب عالم تھے ۔ تمام مضامین میں تو وہ اچھے نمر‘ حاصل کرتے لیکن فزکس میں اکثرفیل ہوجاتے ۔ ایک روز کالج کے پرنسپل نے انہیں بلاکر پوچھا : ’’بھئی کیا بات ہے، باقی مضامین میں تو تمہارا نتیجہ بہت اچھا رہتا ہے لیکن فزکس میں کیوں فیل ہوجاتے ہو؟‘‘
فراق نے برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا، ’’جناب اس لیے کہ میں فزیکلی کمزور ہوں۔‘‘