پھول چاند گیت
ہیں شگوفے ننھے ننھے
پھول لیکن
ہم بنیں گے ایک دن
پھول بن کر مسکرانا
ہم سکھائیں گے جہاں کو دوستو
ہیں ستارے ننھے ننھے
چاند لیکن
ہم بنیں گے ایک دن
چاند بن کر جگمگانا
ہم سکھائیں گے زمیں کو دوستو
بول ہیں ہم ننھے ننھے
گیت لیکن
ہم بنیں گے ایک دن
گیت بن کر دل پہ چھانا
ہم سکھائیں گے جہاں کو دوستو
پھول
چاند
گیت
زندگی کے ہیں نشاں
ہم بنیں گے اس نشاں کے پاسباں