پھرتی ہوں لیے سوز حیات آنکھوں میں

پھرتی ہوں لیے سوز حیات آنکھوں میں
ہے جلوہ نما غم کی برات آنکھوں میں
عمر اپنی کچھ اس طرح بتائی میں نے
جس طرح کوئی کاٹ دے رات آنکھوں میں