پھر دکھ کیسا
جب تم اپنے ہو
اور ہم اپنے ہیں
پھر دکھ کیسا
جب خاک سے اگے فسانے
اور دلوں میں چھپے خزانے
سب ایک ہیں
پھر دکھ کیسا
جو تم نے لگائے تن پر
اور ہم نے سجائے دل میں
سب زخم ہیں
پھر دکھ کیسا
جب پھولوں کے چہرے پر
اور دل سے بہتے لہو میں
سب رنگ ہے
پھر دکھ کیسا
جب ندی میں بہتا پانی
اور آنکھ سے ٹپکا آنسو
سب آب ہے
پھر دکھ کیسا